کورونا نے اب صحت سے متعلق پیشہ ور افراد کے علاوہ صحت سے متعلق دیگر لوگوں کو بھی اپنا شکار بنانا شروع کردیا ہے۔ کناٹ پلیس میں دہلی کے جیون بھارتی بلڈنگ میں آیوش مان بھارت کا ایک اسٹاف کو کورونا مثبت پائے جانے کے بعد پورا آفس سیل کر دیا گیا۔
واضح رہے کہ یہاں کام کرنے والے ملازم کی رپورٹ میں کورونا مثبت پایا گیا، ان کے ساتھ رابطے میں آئے 25 دیگر ملازمین کو بھی قرنطینہ سینٹر بھیج دیا گیا ہے۔
وہ ملازم جنہیں کورونا مثبت پایا گیا ہے وہ 9 اپریل تک دفتر آرہے تھے۔ اس دوران وہ دفتر کے تقریباً تمام ملازمین سے رابطہ میں آیا۔ یہی وجہ ہے کہ دفتر کے تمام ملازمین کو قرنطینہ کردیا گیا ہے اور اسی دن احتیاطی طور پر دفتر سیل کردیا گیا ہے۔
غور طلب ہے کہ آیوشمان بھارت صحت سے متعلق حکومت ہند کی سب سے بڑی اسکیم ہے۔ اس کے تحت 5 لاکھ روپے تک کے صحت بیمہ کی سہولت ضرورت مندوں کو دی جاتی ہے۔
وہیں قرنطینہ کے 14 دن مکمل ہونے کے بعد آیوشمان بھارت کے دفتر کی مکمل صفائی کی جائے گی۔ جس کے بعد عام کام شروع کرنے کے لئے 23 اپریل کو دفتر کھولا جائے گا۔