سپریم کورٹ کے احاطے میں سکیورٹی بندوبست سے متعلق ذرائع نے بتایا کہ جسٹس گوگوئی کو زیڈ پلس سکیورٹی فراہم کی گئی ہے، جبکہ آئینی بنچ کے دیگر ججز کے لیے بھی پہلے سے سیکورٹی کے سخت بندوبست کئے گئے ہیں۔
ان ججز کی سرکاری رہائش گاہ پر بھی سیکورٹی میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔
سپریم کورٹ کے احاطے میں جہاں ایک طرف سکورٹی کے پختہ انتظامات کئے گئے ہیں، وہیں اس کے گرد نواح کے پورے علاقے کو سکیورٹی محاصرے میں لے لیا گیا ہے۔ عدالت کی جانب جانے والی تمام سڑکوں کی نگرانی میں اضافہ کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ عدالت کے عظمی صدر دروازے سے لے کر عدالت کے چیمبر اور اندرونی موسٹ زون تک سکیورٹی کی ذمہ داری دہلی پولیس کے ذمہ ہے۔
زیڈ پلس سیکورٹی ملک کا سب سے سخت حفاظتی کوَر سمجھا جاتا ہے، جس میں 55 سکیورٹی اہلکار تعینات ہوتے ہیں، جن میں 10 سے زیادہ نیشنل سکیورٹی گارڈ (این ایس جی) کمانڈو شامل ہوتے ہیں۔