ETV Bharat / state

ایودھیا تنازع کا تاریخی فیصلہ سنانے والے پانچ ججز کون ہیں؟ - تاریخی فیصلہ سنانے والے پانچ ججز کون

ایودھیا تنازع پر 40 دنوں تک سماعت کے بعد سپریم کورٹ آج اس حساس ترین کیس پر تاریخی فیصلہ سنائے گا۔

ایودھیا تنازع کا تاریخی فیصلہ سنانے والے پانچ ججز کون ہیں؟
author img

By

Published : Nov 9, 2019, 9:34 AM IST

ایودھیا تنازع پر سپریم کورٹ کا پانچ رکنی آئینی بنچ آج فیصلہ سنائے گا۔ آئینی بنچ نے ہندو اور مسلم فریق کے 40 دنوں تک دلائل سننے کے بعد 16 اکتوبر کو فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔

1) چیف جسٹس آف انڈیا رنجن گوگوئی

جسٹس رنجن گوگوئی 18 نومبر 1954 کو پیدا ہوئے۔ 3 اکتوبر 2018 سے بھارت کے 46 ویں چیف جسٹس آف انڈیا کی حثیت سے اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ان کی معیاد بطور چیف جسٹس 17 نومبر 2019 کو ختم ہورہی ہے۔

جسٹس گوگوئی شمال مشرقی ریاست آسام سے تعلق رکھنے والے پہلے شخص ہیں جو چیف جسٹس آف انڈیا بنے ہیں۔ ان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بنچ 9 نومبر 2019 کو ایودھیا تنازع سے متعلق فیصلہ سنانے والی ہے۔

2) جسٹس شرد اروند بوبڈے

اروند بوبڈے 24 اپریل 1956 کو پیدا ہوئے، سپریم کورٹ کے سینیئر ترین جج ہیں وہ مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کے چیف جسٹس رہ چکے ہیں۔ اروند بوبڈے دہلی یونیورسٹی اور مہاراشٹر نیشنل لاء یونیورسٹی، ناگپور کے وائس چانسلر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

بوبڈے 23 اپریل 2021 کو ریٹائر ہونے والے ہیں۔ سپریم کورٹ میں آٹھ سالہ مدت کے ساتھ ، وہ جسٹس رنجن گوگوئی کے ریٹائرمنٹ کے بعد چیف جسٹس آف انڈیا (18 نومبر 2019) رہیں گے۔ وہ 18 نومبر 2019 کو حلف لیں گے۔

3) جسٹس اشوک بھوشن

اشوک بھوشن کی پیدائش 5 جولائی 1956 کو ہوئی۔جسٹس بھوشن اس وقت سپریم کورٹ میں سینیئئر جج ہیں۔ وہ کیرالہ ہائی کورٹ کے 31 ویں چیف جسٹس تھے۔

4) جسٹس دھننجے یشونت چندرچوڑ

ان کی پیدائش 11 نومبر 1959 کو ہوئی۔ جسٹس چندر چوڑ الہ آباد ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس اور بامبے ہائی کورٹ کے سابق سینیئر جج ہیں۔ ان کے والد وائی وی چندرچوڑ بھارت کے سب سے طویل عرصے تک خدمت کرنے والے چیف جسٹس رہے۔ ان کی والدہ پربھا کلاسیکل موسیقار تھیں۔

5) جسٹس ایس عبدالنظیر

جسٹس ایس عبدالنظیر 5 جنوری 1958 کو بلودائی کے پاس مودبدری میں پیدا ہوئے۔ جسٹس نظیر سپریم کورٹ کی پانچ رکنی بنچ میں واحد مسلم جج ہیں۔ جنہوں نے 2017 میں ٹرپل طلاق معاملے کی سماعت کی تھی۔ سابقہ فیصلوں میں بھی جسٹس عبدالنظیر شامل رہے ہیں۔

Intro:Body:

yutyu

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.