ETV Bharat / state

National Space Day تیئس اگست کو قومی خلائی دن کے طور پر منایا جائے گا

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مودی نے جذباتی انداز میں کہا، 'میں جنوبی افریقہ میں تھا لیکن میرا من سائنسدانوں کے ساتھ تھا۔ میں پہلے سائنسدانوں سے ملنا چاہتا تھا۔ یہ نیا ہندوستان ہے جو پوری دنیا میں روشنی پھیلا رہا-

مودی
مودی
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 26, 2023, 8:32 PM IST

بنگلورو: وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کے روزکہا کہ چندریان -3 کے چاند کے جنوبی قطب پر اترنے کے عظیم دن 23 اگست کو قومی خلائی دن کے طور پر منایا جائے گا۔

مودی نے یہ اعلان آج یہاں انڈین اسپیس آرگنائزیشن (اسرو) کی ٹیم کے سائنسدانوں کے ساتھ ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ چندریان-2 کے لینڈنگ پوائنٹ کا نام ترنگا اور چندریان-3 کے لینڈنگ پوائنٹ کا نام شیو شکتی ہوگا۔

اسرو ٹیم کے سائنسدانوں سے ملنے کے دوران وزیراعظم کافی جذباتی نظرآئے اور وہ اپنے آنسووں کو روک نہیں سکے۔ انہوں نے یہاں چندریان -3 ٹیم اور اسرو کے دیگر سائنسدانوں سے ملاقات کی اور بات چیت کی۔ اسرو کے چیئرمین ایس سومناتھ نے انہیں وکرم لینڈر اور پرگیان روور سے متعلق تازہ ترین جانکاردی فراہم کی ۔ چندریان -3 ٹیم نے وکرم کی سافٹ لینڈنگ اور پرگیان (روور) کو باہر نکالنے کا مظاہرہ کیا تھا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مودی نے جذباتی انداز میں کہا، 'میں جنوبی افریقہ میں تھا لیکن میرا من سائنسدانوں کے ساتھ تھا۔ میں پہلے سائنسدانوں سے ملنا چاہتا تھا۔ یہ نیا ہندوستان ہے جو پوری دنیا میں روشنی پھیلا رہا ہے۔ یہ آج کا مکمل ترقی یافتہ ہندوستان ہے۔ یہ وہ ہندوستان ہے جو نیا سوچتا ہے۔ یہ وہ ہندوستان ہے جو پوری دنیا میں روشنی پھیلاتا ہے۔ ٹچ ڈاؤن کا وہ لمحہ نہ صرف ہندوستان کے لیے ناقابل فراموش ہے بلکہ دائمی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چندریان کی کامیابی نہ صرف ہندوستان کی کامیابی ہے بلکہ یہ ایک بار پھر انسانیت کی کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا، "میں تمام سائنسدانوں، تکنیکی ماہرین اور آپ سب کو مبارکباد دینا چاہوں گا جو اس مشن کا حصہ ہیں،"۔

اس سے پہلے، وزیر اعظم نے یہاں ایچ اے ایل ہوائی اڈے کے باہر ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے "جے جوان، جےکسان، جے وگیان، جے انوسندھان" کے نعرے لگائے۔ انہوں نے کہا کہ جو تصویر انہوں نے بنگلور میں دیکھی تھی وہی تصویر یونان اور جوہانسبرگ میں بھی دیکھی۔ واقعی حیرت کی بات ہے کہ آپ سب یہاں ہیں اور یہاں تک کہ بچے بھی صبح سویرے یہاں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ہندوستان نے وہ کام کیا جو کسی اور ملک نے نہیں کیا: وزیراعظم مودی

اس موقع پر مقامی فنکار ایئرپورٹ کے سامنے سڑکوں پر رقص کرتے اور ڈھول بجاتے نظر آئے۔ چندریان 3 مشن کی کامیابی کا جشن منانے اور وزیر اعظم کی آمد پرلوگوں نے قومی پرچم اور پوسٹر لہرائے۔

یواین آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.