ETV Bharat / state

'پی ایم کیئر فنڈ کا آڈٹ کرایا جائے'

کانگریس اترپردیش کی جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے پی ایم کیئر فنڈ کے لیے ضلع انتظامیہ کے آروگیہ سیتو ایپ ڈاون لوڈ کرنے کے بدلہ ہر شخص سے سو روپے وصولنے کی ہدایت کی مذمت کرتے ہوئے اس میں بڑے گھپلہ کا اندیشہ ظاہر کیا ہے اور اس فنڈ کا آڈٹ کرانے کی مانگ کی ہے۔

author img

By

Published : May 2, 2020, 5:48 PM IST

Updated : May 2, 2020, 8:32 PM IST

audit of PM care fund required said priyanka gandhi
کانگریس کی اترپردیش کی انچارج جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا

اترپردیش کی انچارج جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا کہ اترپردیش کی بھدوہی ضلع انتظامیہ نے ایک ہدایت میں اعلی حکام سے آروگیہ سیتو ایپ ڈاون لوڈ کراتے ہوئے 100روپے کا تعاون یقینی بنانے کے لیے کہا ہے۔

انہوں نے اس ہدایت پر تشویش ظاہر کی اور حکومت سے پی ایم کیئر فنڈ آڈٹ کرانے کی درخواست کی۔ بعد میں پارٹی کے محکمہ مواصلات کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے بھی یہاں منعقدہ پریس کانفرنس میں اس ہدایت پر حیرانی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ تشویش کا موضوع ہے اور جلد ہی پارٹی اس بارے میں بیان دے گی۔

کانگریس جنرل سیکریٹری نے ٹوئٹ کیا کہ ایک مشورہ: جب عوام پریشان ہیں۔ راشن، پانی، نقدی کی قلت ہے اور سرکاری محکمہ سب سے سو سو روپے پی ایم کیئر فنڈ کے لیے وصول کر رہا ہے، تب ہر نظریہ سے مناسب رہے گا کہ پی ایم کیئر فنڈ کا سرکاری آڈٹ بھی ہو۔

انہوں نے کہا کہ ملک سے فرار ہو چکے بینک چوروں کے 68000 کروڑ معاف ہوئے اس کاحساب ہونا چاہئے۔ بحران کے وقت عوام کے سامنے شفافیت اہم ہے۔ اس میں عوام اور حکومت دونوں کی بھلائی ہے۔

Last Updated : May 2, 2020, 8:32 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.