تبلیغی جماعت کے امیر مولانا محمد سعد نے تقریباً دیڑھ منٹ کا آڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹروں کی صلاح پر انھوں نے خود کو بھی کورنٹائن کرلیا ہے اور انھوں نے سبھی کو حکومت کے ساتھ تعاون کرنے کی اپیل کی ہے۔
واضح رہے کہ 28 مارچ کو مرکز کا معاملہ سامنے آنے کے بعد سے مولانا محمد سعد کو پولیس سرگرمی سے تلاش رہی ہے، پولیس نے 31 مارچ ک اس معاملے میں ایک ایف آئی آر بھی درج کی ہے جس میں سات لوگوں کا نام شامل ہے، پولیس نے اس معاملے میں مولانا سعد کا کلیدی ملزم بنایا ہے۔
واضح رے بدھ کے روز پولیس کی ٹیم دہلی میں واقع مولانا محمد سعد کو گرفتار کرنے کے لیے پہنچی لیکن وہ وہاں نہیں ملے اور پولیس پوری مستعدی کے ساتھ انھیں تلاش کررہی ہے۔
آج بروز جمعرات کو مولانا نے دیڑھ منٹ کا ایک آڈیو جاری کیا ہے۔
اس آڈیو میں انھوں نے کہا ہے کہ یہ مشکل گھڑی ہے اس میں سبھی کو حکومت کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے۔
انھوں نے اپیل کی ہے کہ جماعت میں شامل ہوئے سبھی لوگ خود کو 14 دنوں کے لییے کورنٹائن کرلیں اور یہ بیماری درگر لوگوں تک نہ پھیلیں۔