چھ اگست سنہ 1945 کو ملک جاپان کے ہیروشیما اور ناگا ساکی پر امریکہ نے ایٹمی بم برسائے تھے جس میں تقریباً دولاکھ افراد ہلاک اور لاکھوں زخمی ہوئے تھے۔
اسی کالے دن کی مذمت میں ممبئی میں کالج کے طلبا و طالبات نے ایک ریلی نکالی، ریلی میں 23 کالجز کے پانچ ہزار سے زائد بچوں نے شرکت کی۔
ان طلبا نے جاپان میں ہوئے ان دھماکوں کے پیش نظر کہا کہ ہمیں بم دھماکے نہیں ملک میں امن و امان اور زندگی بسر کرنے کے لیے روٹی چاہیے۔