قومی دارالحکومت دہلی کے جنوبی دہلی میں ایک ڈاکٹر کی خودکشی معاملہ میں پولیس نے عام آدمی پارٹی (آپ) کے رکن اسمبلی پرکاش جاروال اور ان کے ساتھی کپل ناگر کو آج پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔
جنوبی دہلی کے پولیس ڈپٹی کمشنر اتل ٹھاکر نے بتایا کہ ڈاکٹر کی خودکشی معاملہ میں دونوں ملزمان پرکاش جاروال اور کپل ناگر سے پوچھ گچھ کے بعد گرفتار کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر کی خودکشی کے معاملے میں نیب سرائے تھانے میں دونوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔
![جنوبی دہلی میں ڈاکٹر کی خودکشی معاملہ میں پولیس نے آپ کے ممبر اسمبلی کو پولیس نے گرفتار کیا ہے](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/arrest-concept_0805newsroom_1588876543_812.jpg)
اس سے پہلے پرکاش جاروال کو دہلی پولیس پوچھ گچھ کے لیے دو بار بلا چکی تھی، لیکن دونوں بار پرکاش جاروال دہلی پولیس کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔
جس کے بعد رکن اسمبلی جاروال اور ان کے ساتھی ناگر کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا گیا تھا۔
خیال رہے کہ پولیس نے جمعرات کو جاروال کے والد اور بھائی سے پوچھ گچھ کی تھی۔
خیال رہے کہ ڈاکٹر راجندر بھاٹی نے 18 اپریل کو اپنے گھر میں پھانسی لگا کر خود کشی کر لی تھی۔
پولیس کو راجندر بھاٹی کا ایک خودکشی نوٹ ملا تھا، جس میں آپ کے دیولی رکن اسمبلی پرکاش جاروال کا نام تھا۔
متوفی ڈاکٹر راجندر بھاٹی نے خودکشی نوٹ میں جاروال اور اس کے ساتھی پر مسلسل دھمکی دینے کا الزام لگایا تھا۔