چوبے نے اس دوران کہا کہ کورونا وائرس سے لڑنے والے جانباز اپنی فکر نہ کرکے ایسی مشکل گھڑی میں حوصلے اور عزم کے ساتھ لوگوں کی بے لوث خدمت کررہے ہیں۔ اس مشکل حالات میں پورا ملک ان کے ساتھ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈاکٹ، نرس، پیرا میڈیکل، پولیس اہلکار،صفائی کرمی، سرکاری خدمات سے وابستہ کارکنان اورر ضاکاروں کو وہ دل سے مبارک باد پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے ٹیسٹنگ لیب کا بھی دورہ کیا۔ کورونا مریضوں کی خیریت دریافت کی۔ ڈاکٹروں سے موجودہ صورتحال کی معلومات حاصل کی۔ مستقبل کی تیاریوں سے بھی واقف ہوئے۔ اس کے ساتھ ہی کورونا وائرس کے خلاف جنگ لڑ رہے کورونا وائرس کے اعزاز میں ایک منٹ تالی بھی بجائی۔
اس دوران ڈاکٹروں نے اپنا تجربہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم سمیت تمام باشندگان ملک سے جو محبت مل رہی ہے اس سے ان لوگوں کا حوصلہ بلند ہے۔ یقیناً کورونا ہارے گا اور ملک جیتے گا۔ ڈاکٹر میناکشی بھاردواج نے چوبے کو موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا۔