کانگریس پارٹی کے سینیئر رہنما راشد علوی نے آج سوشیل میڈیا پر ایک بیان جاری کیا ہے۔ جس میں انہوں نے دہشت کردی کے تعلق سے کہا کہ 'جب جب انتخابات قریب آتے ہیں۔ دہشت گرد پکڑے جاتے ہیں اور پھر انہیں عدالت سے ضمانت مل جاتی ہے'۔
راشد علوی نے کہا کہ 'انتخاب سے قبل ہی ایسے واقعات پیش آتے ہیں اور گرفتاریاں ہوتی ہیں۔ پھر سیاست شروع ہوجاتی ہے۔ میڈیا میں بڑی بڑی خبریں بنتی ہیں۔ تاکہ سیاسی پارٹیوں کو اس کا فائدہ حاصل ہوسکے۔
انہوں نے کہا کہ اکچھر دھام سے لےکر گجرات تک ایسی کئی مثالیں موجود ہیں۔ جس میں دہشت گردی کے معاملے میں گرفتاریاں ہوئیں میڈیا نے بڑی کوریج بنائی اور پھر ان سبھی کو عدالت سے ضمانت مل گئی۔
مزید پڑھیں:دہلی پولس نے چھ مشتبہ عسکریت پسندوں کو کیا گرفتار
راشد علوی نے کہا کہ 'اگر کوئی سچ میں دہشت گرد ہے تو اسے گرفتار کیا جائے، مقدمہ چلایا جائے اور جب تک اس پر جرم ثابت نہیں ہوتا تب تک میڈیا میں کوئی خبر شائع نہیں ہونی چاہئے تاکہ کسی بھی سیاسی پارٹی کو اس کا فائدہ حاصل نہ ہو۔