ETV Bharat / state

اروند کیجریوال کی اہلیہ کورونا پازیٹیو - urdu news

دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی اہلیہ سنیتا کیجریوال کے کورونا مثبت آنے کے بعد وزیر اعلی اروند کیجریوال نے خود کو کوارنٹائن کر لیا ہے۔

اروند کیجریوال کی اہلیہ کورونا مثبت
اروند کیجریوال کی اہلیہ کورونا مثبت
author img

By

Published : Apr 20, 2021, 4:30 PM IST

Updated : Apr 20, 2021, 4:42 PM IST

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی اہلیہ سنیتا کیجریوال آج کورونا مثبت پائی گئی ہیں۔ اس کے بعد وزیر اعلی اروند کیجریوال نے خود کو کوارنٹائن کر لیا ہے۔ اس بات کی تصدیق عام آدمی پارٹی کے رہنما درگیش پاٹھک نے کی ہے۔

درگیش پاٹھک نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ 'کورونا پروٹوکول کو ذہن میں رکھتے ہوئے اروند کیجریوال نے اہلیہ کی رپورٹ مثبت آنے کے بعد خود کو کوارنٹائن کر لیا ہے۔'

انہوں نے بتایا کہ اروند کیجریوال کورونا وبا کے اس دور میں دہلی میں تیزی سے پھیل رہے کورونا کی لڑائی کی قیادت خود کررہے ہیں۔ وہ تمام پہلوؤں پر مسلسل نگرانی کر رہے ہیں۔

ویڈیو

انہوں نے کہا کہ دہلی حکومت دہلی کے ساتھ کورونا کی جنگ میں پوری طرح سے مصروف عمل ہے اور توقع ہے کہ ہم جلد ہی کورونا کو شکست دیں گے۔ انہوں نے سنیتا کیجریوال کی جلد صحتیابی کی دعا بھی کی۔

Last Updated : Apr 20, 2021, 4:42 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.