ETV Bharat / state

کیجریوال کا دہلی میں لاک ڈاؤن نافذ کرنے سے انکار

author img

By

Published : Apr 2, 2021, 10:28 PM IST

کجریوال نے پریس کانفرنس میں کہا کہ دہلی میں کورونا قابو میں ہے اور فی الحال لاک ڈاؤن لگانے کا حکومت کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ ہم حالات پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور اگر مستقبل میں ضرورت پیش آتی ہے تو عوام سے بات کرکے فیصلہ لیا جائے گا۔

کیجریوال کا دہلی میں لاک ڈاؤن نافذ کرنے سے انکار
کیجریوال کا دہلی میں لاک ڈاؤن نافذ کرنے سے انکار

دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال نے کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر جمعہ کے روز اپنی رہائش گاہ پر ایک اعلی سطحی میٹنگ کے بعد کہا کہ دہلی میں کورونا کی صورتحال قابو میں ہے اور حکومت کا لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا کوئی پروگرام نہیں ہے۔

وزیر صحت ستیندر جین اور محکمہ صحت کے افسران کے ساتھ میٹنگ کے بعد کجریوال نے پریس کانفرنس میں کہا کہ دہلی میں کورونا قابو میں ہے اور فی الحال لاک ڈاؤن لگانے کا حکومت کا کوئی خیال نہیں ہے۔ ہم حالات پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور اگر مستقبل میں ضرورت پیش آتی ہے تو عوام سے بات کرکے فیصلہ لیا جائے گا۔ دہلی کو کورونا وائرس کی چوتھی لہر کا سامنا ہے لیکن یہ پچھلی لہر سے کم شدید ہے۔ لہذا ابھی سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کو 45 سال کی عمر کی قید کو ختم کردینا چاہئے اور ہر عمر کے لوگوں کو جنگی سطح پر ویکسین کی اجازت دی جائے، تاکہ کورونا سے جلد از جلد چھٹکارا مل سکے۔

یہ بھی پڑھیں: ایور گرین تجارتی جہاز ہٹانے کے باوجود جہازوں کی لمبی قطاریں

انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ماسک پہنیں، سوشل ڈسٹنسنگ پر عمل کریں اور اپنے ہاتھوں کو کثرت سے دھوتے رہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.