ETV Bharat / state

Kejriwal Meditates for Better India عآپ رہنماؤں کی گرفتاری کے احتجاج میں کیجریوال نے ہولی نہیں کھیلی - Arvind Kejriwal meditates for a better India

دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے اس بار ہولی نہ منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وہ منیش سسودیا اور ستیندر جین کے جیل جانے سے کافی ناراض ہیں۔ کیجریوال نے مودی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ ملک کو لوٹنے والے فرار ہورہے ہیں اور اچھے کام کرنے والے گرفتار کیے جارہے ہیں۔ Arvind Kejriwal meditates for better India

Arvind Kejriwal meditates for better India
عآپ رہنماؤں کی گرفتار کے احتجاج میں کیجریوال ہولی نہیں منائے
author img

By

Published : Mar 8, 2023, 2:19 PM IST

نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال بدھ کے روز مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کرنے راج گھاٹ پہنچے۔ ستیندر جین اور منیش سسودیا کی گرفتاری کے پیش نظر انہوں نے منگل کے روز ہی اعلان کیا تھا کہ وہ بدھ سے دھیان کریں گے اور ہولی نہیں منائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے حالات انتہائی تشویشناک ہیں، جن لوگوں نے تعلیم اور صحت کے لیے اب تک بہتر کام کیا صرف انہیں جیل بھیجا گیا۔ ایسے میں انہوں نے اس بار ہولی نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہولی پر ملک کے لیے دھیان کریں گے۔ اس کے ساتھ ہم سے دعا کریں گے کہ ملک کے حالات بدل جائیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے دہلی کے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ ہولی منانے کے بعد وہ ملک کے موجودہ حالات کو دیکھ کر دھیان بھی کریں۔ کیجریوال نے کہا کہ وزیر اعظم اسکول اسپتال بنانے والوں کو جیل بھیج رہے ہیں۔ پی ایم مودی کھربوں کی لوٹ مار کرنے والوں کو گلے لگا رہے ہیں۔ وہ ملک کے حالات سے پریشان ہیں۔

کیجریوال نے منگل کے روز کہا تھا کہ وہ ہولی کے موقع پر ملک کی بہتری کے لیے دعا کریں گے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اچھا کام کرنے والوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے، جب کہ ملک کو لوٹنے والے فرار ہو رہے ہیں۔ ڈیجیٹل پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیجریوال نے کہا تھا کہ وہ ملک کے حالات سے پریشان ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ دہلی کے صحت اور تعلیم کے شعبے کو 65 برس سے نظر انداز کیا گیا اور منیش سسودیا اور ستیندر جین نے غریبوں کے لیے بہتر صحت اور تعلیم کو یقینی بنانے کے لیے سخت محنت کی۔ لیکن وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کے لیے کیے گئے اچھے کام کے لیے جیل میں ڈال دیا ہے، جب کہ ملک کو لوٹنے والوں کو گلے لگایا جا رہا ہے'۔

AAP کے ترجمان سوربھ بھردواج نے کہا کہ منیش سسودیا جی کو مرکزی حکومت نے ایک سازش کے تحت تہاڑ جیل کی جیل نمبر 1 میں رکھا ہے۔ ہمیں یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ جیل نمبر 1 میں ایسے پہلی بار زیر سماعت ملزم نہیں رکھے جاتے۔ سب سے خطرناک، پرتشدد، مجرم جیل نمبر 1 میں بند ہیں۔ اس کے تشدد کی خبریں ٹی وی اور اخبارات میں کئی بار آتی رہتی ہیں۔ جیل نمبر 1 میں ایسے مجرم موجود ہیں کہ چھوٹے سے اشارے پر کسی کو قتل بھی کر سکتے ہیں، ان کے خلاف قتل کے درجنوں مقدمات زیر سماعت ہیں۔ ہم بی جے پی کے سیاسی حریف ہیں، لیکن کیا سیاست میں اس قسم کی دشمنی ہوتی ہے؟ آپ لوگ ہمیں دہلی میں ہرا نہیں سکے، دہلی نے ہمارا انتخاب کیا ہے۔ MCD میں آپ ہمیں ہرا نہیں سکے، لاکھ سازشوں کے باوجود میئر اور ڈپٹی میئر ہمارے بن گئے۔

سوربھ بھردواج نے کہا کہ اس معاملے میں وزیر اعظم کی خاموشی سب کے سامنے ہے۔ اب یہ سازش ہمارے اعلیٰ رہنماؤں کو قتل کرنے تک پہنچ چکی ہے۔ عدالت نے منیش جی کو وپاسنا کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ اس کے باوجود منیش سسودیا کو بڑے مجرموں کے ساتھ کیوں رکھا جا رہا ہے۔ ہم جاننا چاہتے ہیں۔

وہیں وزیر اعلی کیجریوال نے لوگوں کو ہولی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہولی کے پرمسرت تہوار پر تمام ہم وطنوں کو دلی مبارکباد۔ رنگوں کا تہوار ہر ایک کی زندگی میں خوشیاں اور ڈھیر ساری خوشحالی لائے۔ اس کے ساتھ ساتھ معاشرے میں ہمارے باہمی بھائی چارے کی بنیاد کو مضبوط ہو۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.