جیٹلی کی پیدائش 28 دسمبر1952 کونئی دہلی میں ہوئی۔
انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم سینٹ جیویئراسکول میں حاصل کی ۔ جب کہ سنہ 1973 میں انہوں کامرس سے گریجویشن مکمل کیا۔
ارون جیٹلی زمانہ طالبہ علمی سیاست میں دلچسپی لینے لگے۔ سنہ 1974 میں دہلی یونیورسٹی میں اسٹوڈنٹس یونین کے صدر بنایا گیا۔
وہ جلد ہی راشٹریہ سیوم سیوک سنگھ کے طلبا ونگ اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد (اے بی وی پی) سے منسلک ہوگئے ۔
سنہ 1975 میں وزیراعظم اندرا گاندھی کے ذریعہ لگائی گئی ایمرجنسی کی مخالفت کی۔ اس لیے انہیں گرفتار کر لیا گیا۔ وہ مسلسل 19 ماہ جیل میں رہے۔
جیل سے رہائی کے بعد انہوں نے سیاست کے بجائے وکالت کا رخ کیا اور سنہ 1977 سے دہلی ہائی کورٹ میں پریکٹس شروع کردی، ان کی پریکٹس کافی کامیاب رہی، یہاں تک ان کا شمار ملک کے ممتاز وکلا میں ہونے لگا۔
ایک وقت ایسا بھی جب کہ ان کا شمار ملک کے دس وکیلوں میں سے ایک ہونے لگا۔
سنہ 1990 سے انہوں نے عدالت عظمیٰ میں سینئر وکیل کے طور پر کام شروع کیا۔
وہ اگرچہ وکالت میں سرگرم رہے، تاہم انہوں نے سنہ 1991 میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی رکنیت اختیار کر لی۔ سنہ 1999 میں انہیں بی جے پی کا قومی ترجمان بنایا گیا۔
ارون جیٹلی نے دو مرتبہ لوک سبھا کے انتخابات میں حصہ لیا ، تاہم انہیں ناکامی ہی ہاتھ لگی۔ تاہم بی جے پی نے انہیں سنہ 2009 راجیہ سبھا کا ممبر نامزد کیا گیا۔
وزیراعظم نریندر مودی نے انہیں اپنے کابینہ میں ایک اہم ذمہ داری اور انہیں وزیرخزانہ نامزد کیا۔ اس کے علاوہ انہیں دیگر علاحدہ ذمہ داریاں بھی دی گئیں۔
ارون جیٹلی نے اپنی صحت کی مسلسل خرابی کے سبب سیاست سے کنارہ کشی اختار کر لی، اس سلسلے میں انہوں نے وزیراعظم نریندر مودی کے نام معذرت کا خط لکھا۔