ETV Bharat / state

Arnab Goswami ارنب گوسوامی نے دہلی ہائی کورٹ میں ٹی ای آر آئی کے سابق سربراہ سے غیر مشروط معافی مانگی - delhi urdu news

نیوز چینل ری پبلک ٹی وی کے چیف ایڈیٹر ارنب گوسوامی نے دہلی ہائی کورٹ میں دی انرجی اینڈ ریسورسز انسٹی ٹیوٹ (ٹی ای آر آئی /ٹیری) کے سابق ایگزیکٹو وائس چیئرمین آر کے پچوری کی جانب سے کچھ میڈیا چینلوں کے خلاف دائر 2016 کے ایک ہتک عزت کیس میں حلف نامہ کے توسط سے غیر مشروط معافی مانگی۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : May 26, 2023, 10:46 AM IST

نئی دہلی: نیوز چینل ری پبلک ٹی وی کے چیف ایڈیٹر ارنب گوسوامی نے دی انرجی اینڈ ریسورسز انسٹی ٹیوٹ (ٹی ای آر آئی) کے سابق سربراہ آر کے پچوری کی طرف سے دائر ہتک عزت معاملے میں دہلی ہائی کورٹ میں غیر مشروط معافی مانگی ہے۔ پچوری نے فروری 2016 میں ہتک عزت کی درخواست دائر کی تھی، جس میں متعدد میڈیا ہاؤسز پر الزام لگایا گیا تھا کہ وہ جان بوجھ کر اور توہین آمیز طریقے سے عدالتی احکامات کی تعمیل نہیں کی جس میں ان کے خلاف جنسی ہراسانی کے الزامات سے متعلق دعوؤں کی اشاعت پر روک لگائی گئی تھی۔ گوسوامی کے حلف نامہ میں کہا گیا ہےکہ میں اس عدالت سے معافی مانگتا ہوں اور درخواست کرتا ہوں کہ یہ عدالت معذرت کے ساتھ معافی کو قبول کرے اور مدعی کے خلاف کارروائی کو فوری طور پر روک دے۔ حلف نامہ میں مزید کہا گیا ہے کہ گوسوامی ملک کے ایک معزز شہری ہیں، جو قانون کی پاسداری کرتے ہیں اور تمام عدالتوں کا احترام کرتے ہیں۔ جب 2016 میں مقدمہ درج کیا گیا تو گوسوامی ٹائمز ناؤ کے ساتھ تھے۔

اس سے قبل دی اکنامک ٹائمز اور اس کے سینئر اسسٹنٹ ایڈیٹر راگھو اوہری نے اس معاملے میں غیر مشروط معافی مانگی تھی۔ بینیٹ اینڈ کولمین اور این ڈی ٹی وی کے سابق پروموٹر پرنائے رائے کے خلاف بھی درخواست دائر کی گئی تھی۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ پچوری کے خلاف ‘غیر منصفانہ اور غیر قانونی میڈیا ٹرائل کیا جا رہا تھا’ اور رپورٹ ہتک آمیز اور متعصبانہ تھی۔ آر کے پچوری کا انتقال 2020 میں ہو گیا تھا۔ انہوں نےیہ دعویٰ کرتے ہوئے ہائی کورٹ کا رخ کیا تھا کہ میڈیا گھرانوں نے ‘جان بوجھ کر اور توہین آمیز طریقے سے’ عدالت کے سابقہ احکامات کی خلاف ورزی کی، جس میں ان کے خلاف جنسی ہراسانی کے الزامات سے متعلق دعووں کو شائع کرنے سے روک دیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ آر کے پچوری سنہ 2007 میں سابق امریکی نائب صدر ال گور کے ساتھ نوبل امن انعام شیئر کرنے کے وقت موسمیاتی تبدیلی پر بین الحکومتی پینل کے چیئرمین بھی تھے۔ ان کا انتقال 79 برس کی عمر میں 13 فروری 2020 کو دل کی بیماری کے بعد انتقال ہوگیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : سابق ٹی ای آر آئی کے چیف آر کے پچوری کا انتقال

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.