تقریباً ایک سو سابق فوجیوں پر مشتمل ’اتولیہ گنگا‘ نے دعویٰ کیا ہے کہ گنگا کا پانی کورونا وائرس کی وبا سےنمٹنے میں معاون ثابت ہوسکتا ہے۔
گروپ کے مطابق ’گنگا نے سابق میں بھی کئی بار تباہیوں سے بچایا ہے جبکہ آج بھی گنگا کا پانی ہمیں کورونا وائرس سے نجات دلا سکتا ہے‘۔
گروپ نے مزید کہا کہ ’گنگا کے پانی میں بیکٹریا اور وائرس سے لڑنے کی طاقت ہے۔
اتولیہ گنگا کے بانی گوپال شرما نے بتایا کہ ’گنگا کے پانی میں ہیضہ، پیچش، دق و دیگر سنگین بیماریوں کے جراثیم پنپ نہیں سکتے اور ہمیں یقین ہے کہ کورونا وائرس سے لڑنے کےلیے بھی گنگا کا پانی مفید ثابت ہوگا‘۔