ETV Bharat / state

Agnipath Scheme: 'اگنی ویروں کی بھرتی کا نوٹیفکیشن دو دن میں جاری کیا جائے گا'

نئی بھرتی اسکیم اگنی پتھ کے خلاف ملک میں ہنگامہ آرائی کے بعد فوج نے آج بھرتی کا عمل جلد شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ دو دن میں فوج کی ویب سائٹ پر نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا۔ سب کچھ منصوبہ کے مطابق رہا تو پہلا اگنی ویر آئندہ دسمبر کے آخر تک رجمنٹ میں پہنچ جائے گا۔ Army To Begin Formal Recruitment Process In Two Days

'اگنی ویروں کی بھرتی کا نوٹیفکیشن دو دن میں جاری کیا جائے گا'

author img

By

Published : Jun 17, 2022, 9:38 PM IST

فوج نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ مستقبل میں جوانوں کی بھرتی صرف اگنی پتھ اسکیم کے تحت کی جائے گی اور پرانے عمل کے تحت بھرتی روک دی گئی ہے۔ فوج کی جانب سے احتجاج کرنے والے نوجوانوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ایجی ٹیشن چھوڑ دیں اور بھرتی کی تیاری شروع کریں کیونکہ بھرتی کا عمل جلد شروع ہونے والا ہے۔

وائس چیف آف آرمی اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل بی ایس راجو نے جمعہ کو منتخب صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے اگنی پتھ اسکیم اور نوجوانوں میں پائے جانے والے خوف کے بارے میں مختلف سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ ایک بار اگنی ویر کے طور پر بھرتی ہونے والے جوان کو فوج سے باہر آنے کے بعد سابق فوجی کے بجائے اگنی ویر کہا جائے گا اور اسے ملک میں فخر کی نگاہ سے دیکھا جائے گا۔

  • مزید پڑھیں:

Agnipath Scheme: ملک بھر میں اگنی پتھ اسکیم کے خلاف مظاہرے، آگ زنی اور توڑ پھوڑ جاری

انہوں نے کہا کہ اگنی ویروں کی بھرتی کے حوالے سے حکومت سے منظوری مل گئی ہے اور فوج کی ویب سائٹ پر دو دن میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا۔ چند دنوں کے بعد ملک کے ہر علاقے میں فوج کی ضرورت کے مطابق بھرتی ریلیاں نکالی جائیں گی۔ اس کے لیے امیدواروں کو آن لائن رجسٹریشن کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اگر سب کچھ منصوبہ بندی کے مطابق ہوا تو آئندہ دسمبر تک پہلا اگنی ویر رجمنٹ میں شامل ہو جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.