میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایم ایم ناراوانے نے کہا کہ 'اگر بھارتی پارلیمنٹ ہدایت دے تو ہم ’پی او کے‘ پر دوبارہ قبضہ کرنے کے لیے کاروائی کریں گے'۔
حکومت کی جانب سے اشارہ ملنے کے سوال پر نئے آرمی چیف نے کہا کہ 'ہم پارلیمنٹ کی ہدایت کے منتظر ہیں اور اگر حکومت پی او کے کو حاصل کرنے کا حکم دیتی ہے تو ہم ایسا کرنے کے اہل ہیں'۔
انہوں نے کہا کہ 'جموں و کشمیر کا مکمل علاقہ بھارت کا اٹوٹ حصہ ہے'۔