راجناتھ سنگھ نے 1971 کی لڑائی میں پاکستان پر جیت کے 50 سال پورے ہونے 50 years of 1971 War کے موقع پرمنائے جارہے ’سورنم وجے ورش‘ Swarnam Vijay Varsh کے تحت منعقد وجے پرو کے موقع پر منگل کو یہاں ریٹائرڈ فوجیوں اور بنگلہ دیش کے مکتی سپاہیوں سے ملاقات کے بعد یہ بات کہی۔ اس موقع پر قریب 30 مکتی سپاہیوں اور پرم ویر چکر فاتحین کے کنبے اور متعدد ریٹائرڈ فوجی موجود تھے۔
وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے اس موقع پر جنگ میں بہادری کے ساتھ لڑنے والے اور ملک کےلئے سب سے بڑی قربانی دینے والے شہیدوں کو سلام کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس لڑائی میں ہندو،مسلم ،پارسی،سکھ اور یہودی سبھی مذاہب کے سپاہیوں نے حصہ لیا اور ملک کو جیت دلائی۔ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ہندوستان میں سبھی مذاہب کو برابر کا احترام دیا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جواب سرحدوں کی مستعدی کے ساتھ چوکسی کررہے ہیں اور اسی کا نتیجہ ہے کہ ملک بہت تیزی سے ترقی کے راستے پر آگے بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک چین کی نیند سوتا ہے کیونکہ ہمارے جوان سرحدوں پر جاگ رہے ہوتے ہیں۔ وزیر دفاع نے کہا کہ جوانوں کی قربانی کی تلافی کسی بھی قیمت پر نہیں کی جاسکتی اور ملک اس کےلئے ان کے تئیں شکرگزار ہے اور حکومت ان کے فلاح کےلئے اور کام کرنے کےلئے پرعزم ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
Defence Minister Rajnath on Chopper Crash: وزیر دفاع راجناتھ کا ہیلی کاپٹر حادثے پر پارلیمنٹ سے خطاب
اس موقع پر انہوں نے 1971 کی لڑائی میں بہادری کےلئے پرم ویر چکر سے نوازے گئے کرنل ہوشیار سنگھ کی اہلیہ کے پیر چھوکر آشیرواد بھی لیا۔مسٹر سنگھ نے نوجوانوں کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ ریٹائرڈ فوجیوں کے پیرون کے نشانات پر چلتے ہوئے قوم کی تعمیر میں پوری صلاحیت ،قربانی کے ساتھ حصہ لیں۔
یو این آئی