آر کے ایس بھدوریا پونے میں نیشنل ڈیفنس اکیڈمی (این ڈی اے) میں 139 ویں کورس کے 217 کیڈٹز کے پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کر رہے تھے۔
بھدوریا نے یہاں کیڈٹز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 139 ویں پریڈ کا جائزہ لینا ان کے لئے اعزاز کی بات ہے، انہوں نے مزید کہا کہ آج جو پریڈ کا بہترین معیار دکھایا گیا ہے " وہ اس عظیم ادارے کے لیے اخلاق کی مثال بنے گا"۔
انہوں نے کہا کہ ہماری مسلح افواج کو متعدد محاذوں سے پیدا ہونے والے سنگین خطرات کے لیے تیار رہنا ہوگا۔'
انہوں نے کہا کہ ایک ابھرتے ہوئے فوجی پیشہ ور کی حیثیت سے، آپ کو یہ سمجھنا شروع کر دینا چاہئے کہ دنیا بھر کے جیو پولیٹیکل (عالمی سطح کی سیاست) کا براہ راست اثر ہمارے پڑوس میں سکیورٹی کے ماحول پر پڑتا ہے۔
آئی اے ایف کے سربراہ نے بتایا کہ 'این ڈی اے دنیا کی بہترین اکیڈمیوں میں سے ایک ہے۔ '
انہوں نے اپنی بات کو مکمل کرتے ہوئے کہا کہ 'چیف آف ڈیفنس اسٹاف کی تقرری اور ڈی ایم اے کی تشکیل ہمارے ملک میں اعلی دفاعی اصلاحات کے ایک تاریخی مرحلے کے آغاز کی نشاندہی کرتی ہے'۔