ETV Bharat / state

گاندھی خاندان کی قومی خدمات ناقابل فراموش: عارف نسیم خان - عارف نسیم خان

مہاراشٹرکے سابق وزیر اور کانگریس کے سنئیر رہنما عارف نسیم خان نے بی جے پی کی ایم پی پرگیہ سنگھ ٹھاکرکے کانگریس رہنما راہل گاندھی کے خلاف دیئے گئے بیان کی شدید مذمت کی ہے اور کہاکہ گاندھی-نہروخاندان کی ملکی اور قومی خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے۔

naseem khan lauds gandhi family
گاندھی خاندان کی قومی خدمات ناقابل فراموش: عارف نسیم خان
author img

By

Published : Jun 29, 2020, 9:56 PM IST

چینی فوج کے ہندوستانی سرحد میں داخل ہونے پر راہل گاندھی کے ذریعہ مرکز کی مودی حکومت پر قومی سلامتی میں ناکامی کا الزام عائد کیا تھا،جس پر مشتعل پرگیہ سنگھ ٹھاکر نے راہل گاندھی کے خلاف ہتک آمیز بیان دیتے ہوئے کہاکہ ایک غیر ملکی کی کوکھ سے پیداہونے والا ملک کے تعلق سے وفاداری پائیہ دار نہیں ہوسکتی ہے۔

نسیم خان نے مزید کہاکہ گاندھی خاندان کی ملک کی سالمیت اور اتحاد کے لیے دی گئی قربانی ایک مثال ہے اور مالیگاوں میں ہونے والے بم دھماکہ جیسی دہشت گردانہ واردات میں ملزمہ پرگیہ ٹھاکر سے راہل کو کسی سرٹیفکٹ کی کوئی ضرورت نہیں ہے، راہل گاندھی کے خاندان کی خدمات اظہر من شمس ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.