نئی دہلی: جامعہ ملیہ اسلامیہ شعبہ کیمیا کے حال ہی میں پی ایچ ڈی سے سرفراز پانچ رسرچ اسکالروں کا مختلف یونیورسٹیوں میں بطور اسسٹنٹ پروفیسر تقرری ہوا ہے۔ دہلی یونیورسٹی کے رام جس کالج میں تین طلبا کا مستقل بنیاد پر بطور اسسٹنٹ پروفیسر تقرری عمل میں آیا، تقرری ہونے والے طلبا میں ڈاکٹر شرف الہی صدیقی، جنھوں نے پروفیسر سیف علی چودھری کے زیر نگرانی اپنی پی ایچ ڈی مکمل کی، ڈاکٹر منیش رانا نے ڈاکٹر رہیس الدین کی نگرانی میں پی ایچ ڈی مکمل کی ہے اور ڈاکٹر سوچی ورما نے پروفیسر کشور سلیم کی نگرانی میں اپنی پی ایچ ڈی مکمل کی ہے۔ ڈاکٹر اتل شرما نے پروفیسر سیف علی چودھری کی نگرانی میں پی ایچ ڈی مکمل کی ہے، انھوں نے ہریانہ کی گروگرام یونیورسٹی میں بطور اسسٹنٹ پروفیسر جوائن کیا۔
صدر شعبہ کیمیا، جامعہ ملیہ اسلامیہ پروفیسر ناہید نشاط کی زیر نگرانی پی ایچ ڈی کرنے والے ڈاکٹر عبد الرحمان محمد نے ہدی یونیورسٹی، گوساؤ، نائجیریا کے فیکلٹی آف سائنس اینڈ کمپوٹنگ کے شعبہ پٹرولیم کیمسٹری میں بطور سینئر لیکچرر جوائن کیا۔
ڈاکٹر سہیل احمد جنھوں نے پروفیسر صاعقہ اکرام کی نگرانی میں پی ایچ ڈی مکمل کی، انھوں نے یو ایف ایل ای ایکس لمٹیڈ کیمکل ڈیوژن سیکٹر، ستاون نوئیڈا میں بطور آر اینڈ ڈی اہل کار جوائن کیا۔
جامعہ ملیہ اسلامیہ کو ملی میڈیکل کالج کی اجازت
پروفیسر نجمہ، شیخ الجامعہ، جامعہ ملیہ اسلامیہ جملہ منتخب طلبا کو اور ان کے پی ایچ ڈی نگراں کو مبارک باد پیش کی، مزید تمام کامیاب طلبا کے تئیں ان کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔ صدر شعبہ کیمیا، جامعہ ملیہ اسلامیہ، پروفیسر ناہید نشاط نے بھی نئے تقرر شدہ طلبا کو مبارک باد دیتے ہوئے مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔