ٹیم کے عبوری کوچ گس لوگی کی رہنمائی میں ویسٹ انڈیز کی خاتون ٹیم کی ٹی-20 ورلڈ کپ میں کارکردگی مایوس کن رہی تھی اور وہ سیمی فائنل میں جگہ بنانے میں ناکام رہی تھی۔
کرکٹ ویسٹ انڈیز کے ڈائریکٹر جمی ایڈمز نے کہا کہ ہم خاتون ٹیم کے لیے مستقل چیف کوچ کے لئی عمل شروع کریں گے۔
اس عمل میں جو امیدوار کامیاب ہوں گے اسے دونوں فارمیٹ میں کوچ مقرر کیا جائے گا۔
لوگی سنہ 2017 میں ویسٹ انڈیز خاتون ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ بنے تھے اور انہیں گزشتہ برس اکتوبر میں بھارت کے خلاف سیریز کو دیکھتے ہوئے عبوری چیف کوچ مقرر کیا گیا تھا۔
ویسٹ انڈیز کی ٹی-20 میں کارکردگی مایوس کن رہی اور اس نے چار میں سے صرف ایک مقابلہ جیتا تھا۔
ٹیم نے تھائی لینڈ کے خلاف پہلا مقابلہ جیتا تھا، جبکہ پاکستان اور انگلینڈ کے خلاف اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
جنوبی افریقہ کے ساتھ گروپ مرحلے کا آخری مقابلہ بارش کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا تھا۔
ویسٹ انڈیز کی ٹیم چار میچز میں ایک جیت، دو ہار اور ایک منسوخ نتیجے کے ساتھ گروپ بی میں پوائنٹز ٹیبل میں تیسرے نمبر پر رہی تھی۔