ETV Bharat / state

عید اور رمضان کے دوران مذہبی تقاریب منعقد نہ کرنے کی اپیل کی - Islamic culture etv bharat

کوووِڈ19 کے وائرس کے پیش نظر جامع مسجد کے نائب شاہی امام سید شعبان بخاری نے عید اور رمضان کے دوران جلسوں کا انعقاد نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔

مذہبی تقاریب منعقد نہ کرنے کی اپیل کی
مذہبی تقاریب منعقد نہ کرنے کی اپیل کی
author img

By

Published : May 22, 2020, 4:04 PM IST

کووڈ -19 کے وائرس کے پیش نظر جامع مسجد کے نائب شاہی امام سید شعبان بخاری نے عید اور رمضان کے دوران جلسوں کا انعقاد نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔

نائب شاہی امام نے آج یہاں جاری ایک بیان میں تمام سرکاری ہدایات پر عمل پیرا ہونے کی گذارش کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی تعلیمات سیکھنے اور اس پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔ پورے ملک میں یکجہتی کا پیغام دینے کی کوشش کی جانی چاہئے۔

انہوں نے عوام سے رمضان کے مقدس مہینے میں خاص طور پر عید کے موقع پر کسی بھی وقت بڑے پیمانے پر اجتماعی تقریبات، مذہبی اجتماعات سے اجتناب کرنے کی اپیل کی۔ اس اقدام کا مقصد وبا سے عوام کی صحت کے تحفظ کویقینی بنانا ہے۔ اسی کے ساتھ ہی حکومت کی ہدایت سماجی فاصلے پر عمل درآمد کو بھی یقینی بنانا ہے۔

جامع مسجد ہندوستان کی سب سے بڑی مساجد میں سے ایک ہے اور اس کی جانب سے جاری رہنما خطوط کے مطابق برادری کے ہر فرد کو مشورہ دیا گیا ہے کہ اپنے گھروں میں ہی وہ جمعۃ الوداع اور عید الفطر (چاشت) کی نماز ادا کریں۔ یہ وائرس پھیلانے کے خطرے کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔

اسلامی تعلیمات سے درس لینے پر اصرار کرتے ہوئے سید شعبان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ بحران کے وقت وہ ان ضرورت مند لوگوں کی مدد کریں جواسلامی ثقافت کا لازمی جز ہیں۔

سید شعبان بخاری نے عوام کی صحت اور حفاظت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ،’ہم صحن اور باغات میں کسی قسم کی آمد کی اجازت نہیں دے سکتے کیونکہ اس سے وائرس پھیلنے کا خطرہ بڑھ جائے گا‘۔ اسی سبب ہماری آپ سب سے گذارش ہے کہ اپنے گھروں پر جمعۃ الوداع اور نمازعید (چاشت) کا اہتمام کریں۔ میں تمام شہریوں خصوصا مسلم برادری سے درخواست کرنا چاہوں گا کہ وہ اس وقت لاک ڈاؤن کے اصولوں پر عمل کریں اور غریبوں اور لاچاروں کی مدد کریں۔ نیز اللہ سے دعا کریں کہ ہر انسان اس وبا سے محفوظ رہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.