پریس کلب آف انڈیا دہلی میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں آل انڈیا مینارٹیز فرنٹ کے قومی صدر ڈاکٹر سید محمد آصف نے بتایاکہ نوجوان ماہر تعلیم اور معروف سماجی کارکن انظر انور خان Anzar Anwar Khan کو پارٹی کا جنرل سکریٹری All India Minorities Front New Secretary General مقرر کیا گیا ہے۔' انہوں نے کہا کہ' انظر انور پارٹی کو مضبوط کرنے کے لیے کوشاں رہیں گے۔
ڈاکٹر سید محمد آصف نے مزید کہاکہ محنتی رہنمائوں سے متاثر ہو کر میں نے یہ ذمہ داری سونپی ہے، امید ہے کہ انظر انور خان تنظیم کے کام کو آگے بڑھائیں گے اور ذمہ داری نبھانے کی بھرپور کوشش کریں گے۔'
اس موقع پر انظر انور نے اپنے خطاب میں کہاکہ مجھے جو ذمہ داری سونپی گئی ہے اسے بخوبی ادا کروں گا، امید کو کبھی ٹوٹنے نہیں دوں گا اور آل انڈیا مائنارٹیز فرنٹ کو آگے بڑھانے کے لیے ہر ممکن کوشش کروں گا۔ تنظیم کی سرگرمیوں میں مزید تیزی لانے کے لیے کام کروں گا۔'
اس موقع پر انظر انور خان کو جنرل سکریٹری منتخب ہونے پر انہیں مبارک باد بھی دی گئی۔