ETV Bharat / state

انوپم کھیر کی والدہ سمیت خاندان کے چار افراد کورونا مثبت - امیتابھ بچن بھی کورونا مثبت

انوپم کھیر کی والدہ دلاری دیوی بھی کورونا سے متاثر ہوگئیں۔ اداکار نے ٹویٹ کر کے اس بارے میں معلومات دی ہیں۔ انوپم کھیر نے اپنے ٹویٹر ہینڈل سے ایک ویڈیو شیئر کیا ہے۔ اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے اداکار بتا رہے ہیں کہ ان کی والدہ دلاری کو ممبئی کے کوکیلا بین اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

انوپم کھیر کی والدہ سمیت خاندان کے چار افراد کورونا مثبت

author img

By

Published : Jul 12, 2020, 1:05 PM IST

بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن اور ان کے بیٹے ابھیشیک بچن کے بعد اداکار انوپم کھیر کی والدہ اور بھائی سمیت خاندان کے 4 افراد کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔

اس بات کی جانکاری خود انوپم کھیر نے ایک ویڈیو شیئر کر کے دی ہے۔

انوپم کھیر کی والدہ سمیت خاندان کے چار افراد کورونا مثبت

ویڈیو میں وہ کہتے ہیں کہ 'دوستوں میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ میری والدہ دلاری کورونا سے متاثر پائی گئیں۔ ان میں ہلکی علامات ہیں۔ والدہ کو کوکیلا بین اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ نیز بھائی، بہنوئی اور بھانجی بھی کورونا مثبت پائی گئی ہیں۔
'میں نے خود کورونا ٹیسٹ کروایا ہے اور ٹیسٹ منفی آیا ہے۔ اس کے ساتھ میں نے بی ایم سی کو جانکاری دی ہے۔

ویڈیو میں انوپم نے مزید کہا 'میری والدہ دلاری دیوی کو گزشتہ کچھ دنوں سے بھوک نہیں لگ رہی تھی۔ وہ کچھ نہیں کھا رہی تھیں اور سوتی رہتی تھیں۔ چنانچہ ہم نے ڈاکٹر کے مشورے پر ان کا بلڈ ٹیسٹ کروایا، سب کچھ ٹھیک نکلا۔ اس کے بعد ڈاکٹر نے سی ٹی اسکین کرنے کو کہا۔ تو ہم نے اسکین کروایا تو کووڈ مثبت مائیلڈ نکلا۔'

یہ بھی پڑھیں: اداکار امیتابھ بچن کا بنگلہ 'جلسہ' سیل

واضح رہے کہ ہفتے کے روز یعنی سنیچر کی رات بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن اور ان کے بیٹے ابھیشیک بچن بھی کورونا مثبت پائے گئے تھے۔

دونوں ناناوتی اسپتال میں داخل ہیں اور زیر علاج ہیں۔ دونوں کو آئیسولیشن وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق امیتابھ بچن کی حالت مستحکم ہے اور وہ جلد صحت یاب ہو کر گھر واپس آجائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.