ETV Bharat / state

دہلی میں اینٹی جین ٹیسٹ شروع

author img

By

Published : Jun 19, 2020, 4:36 PM IST

دہلی میں بڑے پیمانے پر اینٹی جین ٹیسٹ شروع ہوچکا ہے ،اس ٹیسٹ کا مقصد وائرس کے کمیونٹی پھیلاو کے بارے میں جانکاری حاصل کرنا ہے۔

دہلی میں اینٹی جین ٹیسٹ شروع
دہلی میں اینٹی جین ٹیسٹ شروع

50ہزاراینٹی جن کٹس کے ساتھ دہلی حکومت نے کل سے ٹیسٹ کی شروعات کی ہے،جس کے بارے میں یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اس سے وائرس کے انتشار پر قابو پانے میں سہولت ہوگی۔

دہلی میں اینٹی جین ٹیسٹ شروع
دہلی میں اینٹی جین ٹیسٹ شروع

دہلی میں کورونا کے معاملات میں بے تحاشا اضافہ کے دباؤ کے بعد دہلی حکومت نے وائرس پر قابو پانے کے لیے اینٹی جین ٹیسٹ کا بڑے پیمانے پرآغاز کیا ہے۔

اس ٹیسٹ کا براہ راست وائرس پرقابو پانے میں کیا کردار رہے گا، ابھی اس پرریسرچ جاری ہے،تاہم یہ وائرس کی تشخیص کا ایک دوسرا ٹیسٹ ہوتا ہے، جو کئی ممالک میں شروع کیا گیا ہے اورانڈین کاونسل فار میڈیکل ریسرچ کی سفارش پراس ٹیسٹ کو شروع کیا گیا ہے۔

دہلی حکومت نے اینٹی جین ٹیسٹ کِٹس سے ٹیسٹ کے لئے کئی مراکز بنائے ہیں۔ فی الحال دہلی حکومت کے پاس 50ہزارکٹس ہیں، اس کے استعمال کے لیے دہلی کے 11 اضلاع میں عملہ کی تربیت بھی ہوچکی ہے۔

اس ٹیسٹ کے لیے مختلف مقامات پرمراکز بنائے گئے ہیں۔ اعداد و شمارکے مطابق تقریباً169مراکزمیں ٹیسٹ کی شروعات ہوچکی ہے۔

یہ ٹیسٹنگ دہلی حکومت اورمرکزی وزارت صحت کے تعاون سے شروع کی گئی ہے۔ دہلی حکومت کو امید ہے کہ کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے اینٹی جین ٹیسٹ کِٹس مدد سے وائرس کی تیزی سے تشخیص اور بعد ازاں علاج کیا جا سکے گا۔

اینٹی جین ٹیسٹ روایتی پی سی آر ٹیسٹ کی نسبت کم قابل اعتماد ہیں لیکن ان کے ذریعے تشخیص میں تقریباً 30 منٹ لگتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.