ETV Bharat / state

'کیجریوال نے ووٹ بینک کے لیے ملک مخالفین کی حمایت کررہے ہیں' - کہا'جانچ ایجنسیوں نے ٹکڑے ٹکڑے گینگ پر کاروائی کے لیے کجریوال سے اجازت مانگی

بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر جگت پرساد نڈا نے عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کجریوال پر نکتہ چینی کرتے ہوئے ان پر ووٹ بینک کے لیے 'ٹکڑے ٹکڑے گینگ' کا حامی ہونے کا الزام عائد کیا ہے۔

ووٹ بینک کے لیے ملک مخالفین کی حمایت
ووٹ بینک کے لیے ملک مخالفین کی حمایت
author img

By

Published : Jan 27, 2020, 2:08 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 3:27 AM IST

دہلی اسمبلی کے لیے آٹھ فروری کو ہونے والے انتخابات کے لیے بی جے پی اور' آپ 'کے رہنماؤں کے درمیان پولنگ کا وقت قریب آنے کے ساتھ ساتھ انتخابی سرگرمیاں تیز ہوتی جا رہی ہیں۔

نڈا نے آج دو ٹوئٹ کیے۔ انہوں نے جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں ملک مخالف نعرے لگانے والوں پر چارج شیٹ دائر کرنے کی اجازت نہ دینے کے لیے سوال کھڑے کیے۔

بی جے پی صدر نے کہا'کنہیا کمار، عمر خالد اور کچھ دیگر ملک مخالف طاقتوں نے ’بھارت تیرے ٹکڑے ہوں گے‘ جیسے نعرے لگائے۔ یہ لوگ ملک کی سالمیت کو نقصان پہنچانے کی دھمکی دے رہے ہیں۔ ان کے خلاف قانونی اداروں نے اس معاملہ کی تحقیقات کی اور گزشتہ سال جنوری میں چارج شیٹ دائر کرنے کے لیے تیار تھی'۔

انہوں نے کہا کہ جانچ ایجنسیوں کو چارج شیٹ دائر کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ بی جے پی صدر نے کہا'جانچ ایجنسیوں نے ٹکڑے ٹکڑے گینگ پر کاروائی کے لیے کجریوال سے اجازت مانگی، مگر ایک سال گزر جانے کے بعد بھی کل تک اس کی اجازت نہیں دی گئی۔

کجریوال کو دہلی کے عوام کو یہ بتانا چاہیے کہ جو لوگ ملک کو توڑنا چاہتے ہیں ان کی حمایت کیوں کر رہے ہیں؟ ایسا اس لئے ہے کیونکہ ملک مخالف قوتوں پر کارروائی سے ان کے ووٹ بینک پر اثر ڈالے گا ؟'

Intro:Body:

id

Conclusion:
Last Updated : Feb 28, 2020, 3:27 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.