عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی امانت اللہ خان جعفر آباد میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف جاری احتجاج میں پہنچے جہاں انہوں نے خطاب کرتے ہوئے مرکزی حکومت سے اپیل کی کہ وہ مظاہرین سے بات کرے اور جلد از جلد اس کا حل نکالے۔
امانت اللہ خان نے کہا کہ 'آخر وزیر داخلہ امت شاہ اور بی جے پی حکومت کے عہدیداران شاہین باغ میں احتجاج کرنے والوں سے بات کیوں نہیں کر رہے ہیں؟ یہ معاملہ مرکزی حکومت کا ہے نا کہ دہلی حکومت کا۔
انہوں نے کہا کہ 'وزیر داخلہ امت شاہ شاہین باغ کے نام پر ووٹ مانگتے ہیں لیکن وہ شاہین باغ مظاہرین سے بات کیوں نہیں کر رہے ہیں؟ امانت اللہ خان نے سوالیہ لہجے میں کہا کہ 'کیا شاہین باغ مظاہرین بھارت کے شہری نہیں ہیں؟
عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی نے امانت اللہ خان نے کہا کہ 'پورے ملک میں مرکزی حکومت کی وجہ سے مظاہرے ہو رہے ہیں اور مظاہرین حکومت سے بات کرنے کے لیے تیار ہیں لیکن برسراقتدار جماعت مظاہرین سے بات کرنے کے لیے تیار نہیں ہے۔
امانت اللہ خان نے کہا کہ 'مرکزی وزیر داخلہ کو یہ معاملہ سنجیدگی سے لیتے ہوئے اعلی سطحی میٹنگ لینا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ 'پورے ملک میں سی اے اے کے خلاف پرامن احتجاج جاری ہے لیکن بی جے پی سے منسلک اس کے کارکنان اس احتجاج میں پتھر بازی کر کے امن و امان خراب کر رہے ہیں، اس معاملے میں ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دے کر پتھر بازی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرنا چاہیے۔