اطلاع کے مطابق دہلی ساہتیہ اکادمی کی جانب سے دسمبر 2019 میں، ساہتیہ اکادمی ایوارڈ کا اعلان کیا گیا تھا، اس ایوارڈ کے لیے اکادمی نے تقریبا 23 زبانوں کو منتخب کیا تھا۔
اس برس جنوری 2020 میں ساہتیہ اکادمی نے پھر سے ایوارڈ کا اعلان کرتے ہوئے نیپالی زبان میں بھی ساہتیہ اکادمی ایوارڈ دینے کا اعلان کیا ہے، یہ ایوارڈ 'شری سلون کارتھک کو ان کے یاترا، ورتانت وشو ایوٹا پلو گاؤں ' کے لیے کیا ہے۔
اس ایوارڈ کے لیے تین رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، جس نے تمام کارروائی کے بعد نیپالی زبان میں شری سلون کارتھک کی کتاب کو ساہتیہ اکادمی ایوارڈ 2019کے لیے منتخب کیا ہے۔
واضح رہے کہ 23 زبانوں میں تمام مصنفین کو 25 فروری 2020 کو ایک خصوصی تقریب کے ذریعے ساہتیہ اکادمی ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔