ETV Bharat / state

Anganwadi Workers Protest in Delhi: دہلی میں آنگن واڑی کارکنان کا احتجاج - دہلی کی خبر

دہلی میں آنگن واڑی کارکنان نے آج اپنے مطالبات منوانے کے لیے وکاس بھون پر احتجاج کیا۔ مظاہرین نے کہا کہ انہیں ملنے والے ماہانہ پیسے میں 2017 کے بعد کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ہے۔ Anganwadi Workers Protest in Delhi

دہلی میں آنگن واڑی کارکنان کا احتجاج
دہلی میں آنگن واڑی کارکنان کا احتجاج
author img

By

Published : Feb 2, 2022, 4:16 PM IST

نئی دہلی: قومی دارالحکومت دہلی میں آنگن واڑی کارکنان نے اپنے مطالبات منوانے کے لیے وکاس بھون پر Vikas Bhawan زور دار احتجاج کیا۔ اس دوران احتجاجی خواتین سڑکوں پر دھرنے پر بیٹھ گئیں۔ مشتعل مظاہرین نے کہا کہ انہیں ملنے والے ماہانہ پیسے میں 2017 کے بعد کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ہے جب کہ اس دوران مہنگائی میں بے تحاشہ اضافہ دیکھا گیا ہے۔ Anganwadi Workers Protest in Delhi

دہلی میں آنگن واڑی کارکنان کا احتجاج

انہوں نے کہا کہ دہلی حکومت سے کئی بار تنخواہ میں اضافے کا مطالبہ کیا گیا، لیکن آج تک کوئی توجہ نہیں دی گئی۔ آنگن باڑی کارکنان اپنے ہاتھوں میں پوسٹر اور بینرز لی ہوئی تھیں۔ وہ مسلسل نعرے لگا رہی تھیں۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ غیر معینہ مدت کی ہڑتال پر ہیں۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ جب تک ان کے مطالبات تسلیم نہیں ہوتے ہڑتال جاری رہے گی۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی آنگن واڑی کارکنان نے دہلی میں وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ کے باہر دھرنا دیا تھا۔ اسی لیے اس بار وہ اپنے مطالبات کے لیے غیر معینہ مدت کی ہڑتال کی بات کر رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مراعات کے لیے آنگن واڑی ورکروں کا احتجاج

آنگن واڑی کارکنان اپنی تنخواہ میں اضافہ کے ساتھ ریٹائرمنٹ کی سہولت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے سرکاری ملازم کا درجہ دینے اور پی ایف اور ای ایس آئی جیسی سہولیات فراہم کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔ اس کے ساتھ ہی متعدد مطالبات کیے اور کہا کہ جب تک ان کے مطالبات پر حکومت فیصلہ نہیں کرتی وہ احتجاج جاری رکھیں گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.