ETV Bharat / state

کووڈ سینٹر کے حادثے میں مریضوں کی موت پر ہرش وردھن کا اظہار غم

مرکز میں آتشزدگی کے وقت 30 مریض داخل تھے، جن میں سے 10 مریضوں کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔ بقیہ 18 کو بچا لیا گیا ہے اور دو مریضوں کے بارے میں ابھی تک اطلاع نہیں مل سکی ہے۔

harshwardan
harshwardan
author img

By

Published : Aug 9, 2020, 4:49 PM IST

مرکزی وزیر صحت و خاندانی بہبود ڈاکٹر ڈاکٹر ہرش وردھن نے اتوار کے روز آندھرا پردیش کے وجئے واڑہ میں واقع کووڈ کیئر سنٹر میں آتشزدگی سے کورونا مریضوں کی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔

ڈاکٹر ہرش وردھن نے ٹویٹ کیا کہ 'آندھراپردیش کے وجئے واڑہ میں واقع کووڈ-19 مرکز میں لگی آگ کے بارے میں انتہائی افسوسناک اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ اسپتال میں داخل تمام مریضوں کے سلامتی و جلد شفایابی اور مرنے والے تمام لوگوں کی روحوں کے سکون کے لئے ایشور سے دعا کرتا ہوں'۔

واضح ر ہے کہ وجئے واڑہ کے گولڈن پیلس ہوٹل کو لیز پر لے کر کووڈ کیئر سنٹربنایا گیا تھا۔ ہوٹل کو ایک نجی اسپتال نے کرائے پر لیا تھا، جہاں کورونا وائرس کے متاثرین کا علاج کیا جارہا تھا۔

یہ بھی پڑھیے
زرعی انفراسٹرکچر فنڈ کے تحت مالی اعانت کا آغاز

مرکز میں آتشزدگی کے وقت 30 مریض داخل تھے، جن میں سے 10 مریضوں کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔ بقیہ 18 کو بچا لیا گیا ہے اور دو مریضوں کے بارے میں ابھی تک اطلاع نہیں مل سکی ہے۔

حادثے کے وقت دس طبی عملہ بھی اسپتال میں موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.