کانگریس سکریٹری جنرل کے سی وینوگوپال کی طرف سے جاری ریلیز میں اس کا اعلان کیا گیا۔ دہلی اسمبلی کے حال ہی میں ہوئے انتخابات میں کانگریس کی شرمناک شکست کے بعد ریاست کے پارٹی صدر سبھاش چوپڑا نے استعفی دے دیا تھا۔
چودھری کے علاوہ ابھیشیک دت، جے کشن، مودت اگروال، علی حسن اور محترمہ شیوانی چوپڑہ کو ریاستی کانگریس کا نائب صدر مقرر کیا گیا ہے۔ محترمہ شیوانی چوپڑا کی بیٹی ہیں اور انہوں نے گزشتہ اسمبلی انتخابات میں کالکا جی سے انتخابات میں حصہ لیا تھا لیکن ناکام رہیں تھیں۔ جے کشن سابق رکن اسمبلی ہیں۔ پارٹی نے اس بار دہلی کانگریس کی کمان نوجوان رہنماؤں کے ہاتھوں میں سونپی ہے۔