انہوں نے کہا کہ نریندر مودی ملک کے واحد وزیراعظم ہیں جو ملک اور فوج کی کامیابی کا سہرا اپنے سر باندھ رہے ہیں۔
انہوں نے پلوامہ کے تعلق سے وزیراعظم کے بیانات پر اعتراض کرتے ہوئےکہا کہ بھارت کی فوج ملک کی ہے اور یہاں کے عوام کی ہے۔ وہ کسی ایک سیاسی جماعت اور وزیراعظم کی فوج نہیں ہے لہذا سیاسی مہم میں وزیراعظم فوج کا استعمال کرنا بند کریں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا جوان صرف ووٹ کے لیے قربانی نہیں دیتا اور اگر ایک ملک کا وزیراعظم یہ کہتا ہے تو اس سے دنیا بھر میں ملک کا مذاق بن رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کے وزیراعظم کہتے ہیں کہ مودی نے گھر میں جا کر ۔۔۔۔ یہ باتیں اچھی نہیں لگتی۔نہ نریندر مودی سرحد کے پار گئے ہیں اور نہ ہی ملک کے عوام یہ چاہتے ہیں کہ وزیراعظم وہاں جا کر لڑیں لہذا بنیادی مسائل پر وزیراعظم کو بات کرنا چاہئے۔