دہلی: لوک سبھا اجلاس میں آج ریاستی وزیر داخلہ نتیانند رائے Minister of State for Home Nityanand Rai نے شہریت سے متعلق اعداد و شمار پیش کیے ہیں جس میں سال 2020 میں شہریت کے لیے دی جانے والی درخواستوں میں کمی آئی ہے جبکہ گذشتہ ایک برس میں بھارت سے جانے والے افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا۔
اس سلسلے میں ریاستی وزیر داخلہ نتیانند رائے نے لوک سبھا میں بتایا کہ سال 2020 میں پاکستان سے 1,135 افراد نے بھارتی شہریت کے لئے درخواست دی تھی جبکہ 2019 میں 3095 لوگوں کی درخواست موصول ہوئی تھی، گذشتہ پانچ سالوں میں پاکستان سے 7786 لوگوں نے بھارتی شہریت حاصل کرنے کے لئے درخواست دی Most applications for citizenship came from Pakistan ہے۔
وہیں بھارت کی شہریت چھوڑ کر جانے والوں کی تعداد، بھارت کی شہریت حاصل کرنے والوں سے کہیں زیادہ ہے 2020 میں 85 ہزار 248 لوگوں نے 2021 کے 30 ستمبر تک ایک لاکھ گیارہ ہزار 283 لوگوں نے درخواست دی تھی۔
لوک سبھا میں پیشگی اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ پانچ سالوں کے دوران 85 ممالک سے 6 لاکھ 8 ہزار 162 لوگوں نے بھارتی شہریت کے لیے درخواست دی ہے جبکہ 4177 لوگوں کو بھارتی شہریت ملی ہے۔