ETV Bharat / state

'غیر ملکیوں کے خلاف ایف آئی آر زیر التوا، اس لیے انہیں وطن بھیجنا مشکل' - تبلیغی جماعت کے ارکان کے خلاف عدالت میں کارروائی

تبلیغی جماعت کے اراکین کا دعویٰ ہے کہ صدر بازار ، سلیم پور ، جہانگیرپوری ، وزیر آباد اور دیالپور تھانوں میں 70 غیر ملکی تبلیغی جماعت کے ارکان کے خلاف ایف آئی آر درج ہیں۔ اور انہیں اب تک اس سلسلے میں باخبر تک نہیں کیا گیا ہے۔ یہ غیر ملکی شہری جبوتی ، کینیا ، تنزانیہ ، برازیل ، سوڈان اور افغانستان سے ہیں۔

'غیر ملکیوں کے خلاف ایف آئی آر زیر التوا، اس لیے اپنے ملک نہیں بھیجا گیا'

author img

By

Published : Jul 28, 2020, 10:18 AM IST

دہلی کی ایک عدالت نے تبلیغی جماعت کے ارکان کو جرمانے کی ادائیگی کے بعد ان کے ملک بھیجنے کا حکم دیا تھا، لیکن ان کے نمائندوں نے دعویٰ کیا ہے کہ جماعت کے کم از کم 70 ارکان اپنے ملک کا دورہ نہیں کرسکتے ہیں کیونکہ ان کے خلاف مزید سات ایف آئی آر زیر التوا ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: تبلیغی جماعت معاملے کی سماعت جمعہ تک ملتوی

نمائندوں کا کہنا تھا کہ ان سات ایف آئی آرز کے سلسلے میں پولیس نے تبلیغی جماعت کے ارکان کے خلاف عدالت میں کارروائی کی ہے۔ عدالت منگل کو ان کے کیس کی سماعت کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ ان غیر ملکی شہریوں میں جبوتی، کینیا، تنزانیہ، برازیل، سوڈان اور افغانستان کے شہری بھی شامل ہیں۔

تبلیغی جماعت کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ ان کے خلاف صدر بازار، سلیم پور، جہانگیرپوری، وزیر آباد، دیالپور اسٹیشنوں میں ایف آئی آر درج ہیں، لیکن ان ایف آئی آر کے سلسلے میں انہیں کوئی سمن اب تک موصول نہیں ہوا ہے اور نہ ہی کوئی چارج شیٹ داخل کی گئی ہے۔ وہ پریشان ہیں کہ جب تک ان مقدمات کا تصفیہ نہیں ہوجاتا وہ اپنے وطن نہیں جا سکتے ہیں۔ ان کا مطالبہ ہے کہ عدالتیں ان کے کیسز کو سنجیدگی سے لیں اور ان کا فیصلہ جلد از جلد کریں تاکہ وہ اپنے وطن روانہ ہوسکیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.