ETV Bharat / state

نظام الدین مرکز سے نکلنے والوں کی شناخت کی اپیل - سینئر افسران کو اس سلسلے میں آگاہ بھی کیا

دہلی پولیس، انتظامیہ اور اسپیشل برانچ نے نظام الدین مرکز سے نکل کر کسی بھی مسجد میں پناہ لینے والے افراد کی شناخت کرکے فوری طور پر اطلاع دینے کی اپیل کی ہے تاکہ انہیں جلد قرنطینہ میں رکھا جائے اور مذکورہ وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔

نظام الدین مرکز سے نکلنے والون کے شناخت کی اپیل

author img

By

Published : Apr 1, 2020, 7:20 PM IST

Updated : Apr 1, 2020, 7:27 PM IST

دارالحکومت دہلی میں واقع حضرت نظام الدین مرکز سے بڑی تعداد میں لوگوں کے دہلی کی مختلف مساجد میں منتقل ہونے کی اطلاع ہے۔ ایسے لوگوں کے سلسلے میں اسپیشل برانچ کی جانب سے دہلی پولیس کو اطلاع موصول ہوئی ہے۔ تاہم پولیس نے ایسے تمام لوگوں کو جو نظام الدین مرکز میں موجود تھے ان کی فوری طور پر 112 نمبر پر ڈائل کرکے معلومات دینے کی ہدایت دی ہے۔

اطلاعات کے مطابق نظام الدین مرکز میں 3000 سے زیادہ افراد گزشتہ 13 سے 15 مارچ کے درمیان جمع ہوئے تھے۔ ان میں سے بڑی تعداد میں بیرون ممالک سے آئے ہوئے لوگ بھی شامل تھے، جن کی وجہ سے یہاں آئے لوگوں کے درمیان کورونا پھیلنے کا شبہ ہے۔ گزشتہ 28 مارچ سے لے کر اب تک 2300 سے زیادہ لوگ یہاں سے باہر نکالے جا چکے ہیں جن میں سے محض دہلی میں 24 افراد کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔

دعوی کیا جا رہا ہے کہ وہاں موجود تقریباً 600 افراد کے اندر کورونا کے علامات پائے گئے ہیں اور انہیں ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ 15 سے زیادہ مساجد میں 200 افراد کے موجود ہونے کا اب بھی شبہ ہے۔ وہیں اسپیل برانچ کی جانب سے سینئر افسران کو اس سلسلے میں آگاہ بھی کیا گیا تھا۔

ان افراد میں سے اب تک 100 سے زائد لوگوں کو پولیس نے تلاش کر لیا ہے۔ وہیں دیگر افراد کو تلاشنے کے لیے تمام اضلاع کی پولیس کو سپیشل برانچ اور اعلی افسراہ نے متنبہ کیا ہے۔

تاہم حالات کے پیش نظر پولیس نے عوام سے ایسے کسی بھی شخص کی جانکاری فراہم کرنے کو کہا ہے جو کسی بھی مسجد میں موجود ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ ایسے لوگوں کو قرنطینہ بھی رکھنا بے حد ضروری ہے تاکہ دیگر لوگوں کے درمیان یہ بیماری نہ پھیلے۔

Last Updated : Apr 1, 2020, 7:27 PM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.