ETV Bharat / state

اے ایم یو نے گزشتہ 15 روز میں 8 ہزار سے زیادہ کورونا نمونوں کی جانچ کی - تعداد کل نمونوں

علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج و اسپتال (جے این ایم سی ایچ) میں گزشتہ پندرہ روز میں علیگڑھ، ایٹہ اور کاس گنج سے موصول ہونے والے کووڈ 19 کے 8059 نمونوں کی جانچ کی گئی ہے، جس میں 220 نمونوں کو کووڈ مثبت پایا گیا۔

اے ایم یو گزشتہ 15 روز میں 8 ہزار سے زیادہ کورونا نمونوں کی جانچ

author img

By

Published : Jul 1, 2020, 7:08 PM IST

یہ تعداد کل نمونوں کا 2.7 فیصد ہے۔ گزشتہ پندرہ روز میں جانچ کی گئی کل 8059 نمونوں میں 220 مثبت، 7659 منفی اور دیگر 180 نمونے ریپیٹ نمونے تھے۔

اے ایم یو گزشتہ 15 روز میں 8 ہزار سے زیادہ کورونا نمونوں کی جانچ
اے ایم یو گزشتہ 15 روز میں 8 ہزار سے زیادہ کورونا نمونوں کی جانچ

جے این ایم سی ایچ کے پرنسپل اور سی ایم ایس پروفیسر شاہد علی صدیقی نے بتایا کہ 15 جون سے 29 جون 2020 کے درمیان موصول ہونے والے مذکورہ نمونوں کی لیب میں جانچ کی گئی اور نتائج کو کسی تاخیر کے متعلقہ حکام کو بھیج دیا گیا۔

پروفیسر صدیقی نے کہا میڈیکل کالج کی تجربہ گاہیں چوبیس گھنٹے کام کرتی ہے اور کووڈ 19 کے خلاف لڑائی میں عزم و استقلال کا مظاہرہ کرتے ہوئے صحت عملہ دن رات کام کرتا ہے تاکہ اس وبا کے خلاف لڑائی میں کامیابی حاصل ہو سکے۔

وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے کہا "اے ایم یو میں جدید ترین تجربہ گاہیں موجود ہے اور ہمارے طبی و نیم طبی عملہ کی کاوشوں سے مثبت نتائج برآمد ہورہے ہیں۔

میڈیکل کالج کے خصوصی وارڈوں میں بہتر سہولیات اور معیاری طبی نگہداشت کے باعث کثیر تعداد میں کووڈ 19 کے مریض صحت یاب ہوئے ہیں"۔

جی این ایم سی ایچ کے میڈیکل سپریٹنڈنٹ اور مائکروبایولوجی شعبہ کے چیئرمین پروفیسر حارث ایم خان نے کہا کہ کورونا وائرس کے نمونوں کی جانچ میڈیکل کالج لیب میں پروٹوکول کے مطابق فوری طور سے کی جاتی ہے اور اس سلسلے میں صحت عملے کی کارکردگی قابل ستائش ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.