ETV Bharat / state

'کشمیر کو بولنے دو' مہم - ایمنیسٹی انٹرنیشنل انڈیا

ایمنیسٹی انٹرنیشنل انڈیا نے وادی کشمیر میں بندشیں اور مواصلاتی نظام پر عائد پابندی ہٹانے کے لیے ایک مہم چلائی ہے۔

'کشمیر کو بولنے دو' مہم
author img

By

Published : Sep 5, 2019, 5:26 PM IST

Updated : Sep 29, 2019, 1:30 PM IST

ایمنیسٹی انٹرنیشنل انڈیا نے کہا کہ 'کشمیر میں مواصلاتی نظام پر پابندی کشمیری عوام کی شہری آزادی پر ایک حملہ ہے اور ایمنیسٹی انٹرنیشنل انڈیا نے کشمیر میں لاک ڈاؤن سے متعلق ایک عالمی مہم کا آغاز کیا ہے۔'

ایمنیسٹی انٹرنیشنل انڈیا نے کشمیر کی صورتحال پر ایک بیان جاری کیا ہے۔ ایمنیسٹی انٹرنیشنل انڈیا کے سربراہ آکار پٹیل کا کہنا ہے کہ 'کشمیر میں مسلسل ایک ماہ سے بندشیں اور پابندیاں جاری ہیں۔ بھارتی حکومت اس کو مزید طویل نہیں کر سکتی ہےکیونکہ اس کی وجہ سے کشمیری عوام کی روز مرہ کی زندگی، ان کے جذبات اور طبی دیکھ بھال کے ساتھ ساتھ بنیادی ضروریات تک ان کی رسائی پر بھی بہت اثر پڑا ہے۔'

کشمیر میں غیر معینہ مدت مواصلاتی نظام پر باپندیوں کو ختم کرنے کے جواب میں ایمنیسٹی انٹرنیشنل انڈیا نے 5 ستمبر کو ' ہیش ٹیگ لیٹس کشمیر اسپیک' نامی مہم شروع کی ہے جس میں کشمیر میں تمام پابندیوں کو ہٹانے پر زور دیا گیا۔

آکار پٹیل نے کہا کہ 'جہاں گورنر انتظامیہ کی جانب سے جموں خطے کے تمام اضلاع میں بندشوں میں نرمی برتی جا رہی ہے۔ وہیں وادی کشمیر میں اب بھی بندشیں اور قدغنوں کا سلسلہ جاری ہے۔کشمیر میں مسلسل ایک ماہ سے کشمیری عوام کی اظہار رائے اور نقل و حرکت پر پابندی عائد ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ وہ کسی پرانے دور میں چلے گئے ہوں۔'

انہوں نے کہا کہ 'نیا کشمیر' کشمیریوں کے بغیر تعمیر نہیں کیا جا سکتا ہے۔'

آکار پٹیل نے کہا کہ 'ایک ماہ سے مرکزی حکومت کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ کشمیر میں حالات معمول کے مطابق ہیں لیکن کشمیریوں کو بولنے کا موقع دیا جائے '۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ایمنیسٹی انٹرنیشنل انڈیا نے بھارتی حکومت سے فوری طور پر جموں و کشمیر میں تمام ہند نواز رہنماؤں کو رہا اور خطے میں تمام پابندیوں کو ہٹانے پر زور دیا تھا۔

جموں و کشمیر کی خصوصی آیئنی حیثیت ختم کرنے کے فیصلے کے بعد انتظامیہ نے مبینہ طور پر متعدد سیاسی رہنماؤں کو حراست میں رکھا ہے۔ ان رہنماؤں میں جموں و کشمیر کے سابق وزرائے اعلیٰ فاروق عبداللہ، عمر عبداللہ، محبوبہ مفتی اور جموں و کشمیر پیپلز مومنٹ کے سربراہ و سابق ائی اے ایس افسر شاہ فیصل بھی شامل ہیں۔

Intro:Body:

AMNESTY INTERNATIONAL INDIA LAUNCHES URGENT CAMPAIGN TO END THE PROTRACTED BLACKOUT IN KASHMIR

Conclusion:
Last Updated : Sep 29, 2019, 1:30 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.