ETV Bharat / state

امت شاہ نے دھیان چند کو خراج عقیدت پیش کیا - امت شاہ

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ہفتے کو ہاکی کے جادوگر میجر دھیان چند کو ان کی یوم پیدائش پر یاد کرتے ہوئے کہا کہ مادر وطن کے تئیں ان کی محبت آنے والی نسلوں کے لیے ہمیشہ باعث تحریک رہے گی۔

امت شاہ نے دھیان چند کو خراج عقیدت پیش کیا

author img

By

Published : Aug 29, 2020, 10:03 AM IST

میجر دھیان چند کی یوم پیدائش 29 اگست کو قومی یوم کھیل کے طورپر منائی جاتی ہے۔ آج ان کی 115 ویں یوم پیدائش ہے۔

امت شاہ نے میجر دھیان چند کو یاد کرتے ہوئے لکھا'ہاکی کے جادوگر میجر دھیان چند کو ان کی یوم پیدائش پر گلہائے عقیدت۔ایک بے مثال کردار جس نے اپنے جادوئی کھیل سے اولمپک کے تین تمغے جیتے اور لاکھوں لوگوں اپنا دیوانہ بنایا۔ ان کا ہنر ، کارنامہ اور ان کی مادر وطن سے عقیدت آنے والی نسلوں کے لئے ہمیشہ باعث تحریک رہے گی۔'

میجر دھیان چند کے وقت ، بھارت 1929 ، 1932 اور 1936 میں مسلسل تین بار اولمپک کھیلوں میں ہاکی فاتح رہا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.