نئی دہلی: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی اور اڑیسہ کے وزیر اعلی نوین پٹنائک سے منگل کو بات چیت کی اور ’امفان‘ طوفان سے نمٹنے کے لئے کی جا رہی تیاریوں کا جائزہ لیا۔
امت شاہ نے دونوں وزرائے اعلی سے الگ الگ بات کی اور ان ریاستوں میں موجودہ صورت حال کی جانکاری حاصل کی۔ انہوں نے طوفان کی وجہ سے جان و مال کے نقصان کو کم کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کو کہا۔
شاہ نے کہا کہ 'مرکزی حکومت دونوں ریاستوں کی ہر ممکن مدد کے لیے تیار ہے، مرکز کی تمام ایجنسیاں بھی مستعد ہیں اور ضرورت پڑنے پر وہ ریاستی حکومت کی مدد کر نے کو تیار ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ امفان طوفان کے بدھ کو مغربی بنگال کے ساحل سے ٹکرانے کا خدشہ ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو ایک اعلی سطحی میٹنگ میں صورتحال کا جائزہ لیا تھا۔