ETV Bharat / state

Amit Shah in Arunachal Pradesh سرحد کی حفاظت ہی قوم کی سلامتی، امت شاہ

اروناچل پردیش کے کیبیتھو میں وائبرنٹ ولیج پروگرام کا افتتاح کرتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ 'حکومت سرحدوں کی حفاظت کو ہی ملک کی سلامتی سمجھتی ہے۔' Amit Shah on Border Security

سرحد کی حفاظت ہی قوم کی سلامتی، امت شاہ
سرحد کی حفاظت ہی قوم کی سلامتی، امت شاہ
author img

By

Published : Apr 11, 2023, 8:58 AM IST

نئی دہلی: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ ان کی حکومت سرحدوں کی حفاظت کو ہی ملک کی سلامتی سمجھتی ہے، اس لیے سرحدوں پر بنیادی ڈھانچے کو بڑھانے پر مسلسل کام کر رہی ہے۔ امت شاہ نے یہ بات پیر کو اروناچل پردیش کے سرحدی گاؤں کبتو میں 'وائبرنٹ ولیج پروگرام' کے آغاز کے موقع پر کہی۔ انہوں نے ریاستی حکومت کے 9 مائیکرو ہائیڈل پروجیکٹوں اور 120 کروڑ روپے کی لاگت سے انڈو تبتی بارڈر پولیس (آئی ٹی بی پی) کے 14 پروجیکٹوں کا بھی افتتاح کیا۔ اس موقع پر اروناچل پردیش کے وزیر اعلی پیما کھانڈو، مرکزی داخلہ سکریٹری اور آئی ٹی بی پی کے ڈائریکٹر جنرل سمیت کئی معززین موجود تھے۔

وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ حکومت نے سرحدی دیہات کے تئیں لوگوں کا رویہ بدلا ہے، اب سرحدی علاقے میں آنے والے لوگ اسے آخری گاؤں نہیں بلکہ ہندوستان کے پہلے گاؤں کے طور پر جانتے ہیں۔ سرحدی علاقے حکومت کی ترجیح ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سرحد کی حفاظت ہی ملک کی سلامتی ہے، اس لیے مودی حکومت سرحد پر انفراسٹرکچر کو بڑھانے پر مسلسل کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوج اور انڈو تبت بارڈر پولیس (آئی ٹی بی پی) کی بہادری نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ کوئی بھی بھارت کی ایک انچ زمین پر بھی قبضہ نہیں کر سکتا۔ وزیر داخلہ شاہ نے کہا کہ وہ رات اروناچل پردیش کے گاؤں میں قیام کریں گے۔ شاہ نے یہ بھی کہا کہ آنے والے وقت میں مودی حکومت کے تمام وزراء کسی نہ کسی سرحدی گاؤں جائیں گے اور وہاں ایک دن گزاریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: Amit Shah in Arunachal Pradesh چین نے امت شاہ کے دورہ اروناچل پردیش کی مخالفت کی

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.