ETV Bharat / state

ہماچل پردیش کو مرکز سے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی: امیت شاہ - Heavy rains in Himachal Pradesh

ہماچل پردیش میں شدید بارش کی وجہ سے ہونے والی قدرتی آفات کے بارے میں مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے وزیر اعلی جے رام ٹھاکر سے بات کی ہے، اور مرکز سے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ہماچل پردیش کو مرکز سے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی: امیت شاہ

author img

By

Published : Jul 12, 2021, 9:03 PM IST

نئی دہلی: مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے ہماچل پردیش میں زبردست بارش کے سبب ہونے والی تباہی کے بارے میں وزیر اعلی جے رام ٹھاکر سے بات کی اور مرکز سے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی ہے.

پیر کے روز شاہ نے ٹویٹ کیا کہ "میں نے ہماچل پردیش میں شدید بارش کی وجہ سے ہونے والی قدرتی آفات کے بارے میں وزیر اعلی جے رام ٹھاکر جی سے بات کی ہے۔ امدادی کاموں کے لئے این ڈی آر ایف کی ٹیمیں جلد وہاں پہنچ رہی ہیں۔ وزارت داخلہ اس صورتحال کی مسلسل نگرانی کر رہی ہے۔ ہماچل کو مرکز کی طرف سے ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔‘‘

مزید پڑھیں: دھرمشالہ میں تباہی کے مناظر

واضح رہے کہ ہماچل پردیش میں ضلع کانگڑا کے دھرم شالہ اور بالائی علاقوں میں بادل پھٹنے کی وجہ سے مانجھی کھڈ میں سیلاب نے بھاگ سوناگ سمیت خطے کے نچلے علاقوں میں زبردست تباہی مچائی ہے۔ سیلاب کے باعث نہروں میں طغیانی آئی ہے اور ان کے کنارے واقع متعدد مکانات، کچی بستیاں اور گاڑیاں بہہ گئیں ہیں۔

سیلاب کی وجہ سے متعدد پلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے، جبکہ سڑکوں پر متعدد مقامات پر لینڈ سلائیڈ کے باعث گاڑیوں کی آمدورفت متاثر ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.