امت شاہ کا یہ دورہ اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں ہوگا۔ امت شاہ وادی کشمیر کے دورے کے دوران کشمیر کے الگ الگ اضلاع کے کارکنان کے ساتھ میٹنگ کریں گے اور انہیں جیت حاصل کرنے کے ٹپس دیں گے وہیں میٹنگ کے کارکنان کو زیادہ سے زیادہ ممبر بنانے پر زور دیں گے تاکہ اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو زیادہ سیٹیں مل سکیں۔
امت شاہ کشمیر کے بعد اسی مہینے اسمبلی انتخابات کی تیاروں کے لیے دو دن کے جموں دورے پر بھی جائیں گے اور وہاں پر بوتھ انچارج کی میٹنگ کو خطاب کریں گے۔
ذرائع کے مطابق بی جے پی کی مرکزی قیادت کشمیر میں زیادہ سے زیادہ اسمبلی سیٹ جیتنے کے لیے پالیسی بنارہی ہے۔
پارلیمنٹ کا سیشن 7 اگست تک بڑھا دیا گیا ہے۔ پارلیمنٹری معاملوں کی کابینہ سمیتی نے 7 اگست تک پارلیمنٹ سیشن توسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے؟ مرکزی سرکار نے تین طلاق سمیت دیگر بلوں کو اسی سیشن میں پاس کرانے کے لیے پارلیمنٹ سیشن بڑھانے کی فیصلہ لیا تھا۔ ویسے یہ سیشن 26 جولائی کو ختم ہورہا تھا۔
غور طلب ہے کہ وادی کشمیر میں بڑے پیمانے پر سکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی نے کشمیر کی سیاسی جماعتوں کے سربراہان کے ساتھ عوام میں زبردست تشویش پیدا کردی ہے۔ نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ، سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے وزیر اعظم سے ملاقات کرکے حالات کو قابو کرنے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ پی ڈی پی کی سربراہ اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے رات کو ہی سجاد لون اور گورنر ستیہ پال مالک سے ملاقات کی تھی۔