عامر عابدی نے اپنے سفر کا آغاز فیشن ڈیزائنر کے طور پر کیا تھا لیکن شہر اور دیہات کی تعلیم میں فرق دیکھنے کے بعد انہیں یہ بات ستانے لگی اور انہوں نے مستقبل میں متوسط طبقے کے نوجوانوں کو بہتر تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ روزگار سے جوڑنے کا عہد کرتے ہوئے ملک کے مختلف علاقوں میں کام ایسے نوجوانوں کو تربیت دینی شروع کی۔
ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے ان نوجوانوں سے بھی بات کی جنہوں نے عامر عابدی کے سینٹر سے نہ صرف تربیت حاصل کی بلکہ انہیں تربیت کے دوران ہی ملامت اختیار کرلی۔
انہوں نے بتایا کہ کس طرح ان کی شخصیت سازی کی گئی جس کی بدولت وہ آج برسر روزگار ہیں۔ اس حقیقت سے انکار ممکن نہیں کہ ملک کے نوجوانوں کو ہنرمند بنا کر ہی ہمارا مستقبل محفوظ ہو سکتا ہے۔ اسی لیے عامر عابدی دہلی، یوپی اور بہار سمیت ان تمام علاقوں کے نوجوانوں کو باصلاحیت اور قابل بنانے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ وہ اپنی زندگی کو بہتر طریقے سے گزار سکیں۔
یہ بھی پڑھیں:
عامر عابدی کو اس سفر کے دوران متعدد تنظیموں اور اداروں کی جانب سے ایوارڈز اور اسناد سے بھی نوازا گیا ہے جن میں جینیوا کے ذریعے دیا گیا اعزاز سرِفہرست ہے۔