ETV Bharat / state

BJP Slams AAP on Amanatullah Khan Arrest امانت اللہ خان کو پارٹی سے برطرف کرنے کا مطالبہ - عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی امانت اللہ خان

بی جے پی نے دہلی کے اوکھلہ سے عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی امانت اللہ خان کو پارٹی سے برطرف کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ Delhi BJP

BJP Slams AAP on Amanatullah Khan Arrest
امانت اللہ خان گرفتار
author img

By

Published : Sep 17, 2022, 12:02 PM IST

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی امانت اللہ خان کی گرفتاری اور ان کے گھر سے چھاپے کے دوران نقدی اور غیر قانونی ہتھیار ملنے پر بی جے پی نے عام آدمی پارٹی پر حملہ کرتے ہوئے رکن اسمبلی کو پارٹی سے برطرف کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ دہلی بی جے پی کے ریاستی صدر آدیش گپتا نے وزیراعلیٰ اور عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کیجریوال سے مطالبہ کیا کہ امانت اللہ خان کو پارٹی سے برطرف کردیں۔ Amanatullah Khan Arrested

بی جے پی کے ریاستی صدر آدیش گپتانے دعویٰ کیا ہے کہ 'عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی امانت اللہ خان کے خلاف لگائے گئے الزامات اینٹی کرپشن بیورو کے چھاپے میں سچ ثابت ہوگئے۔ چھاپوں میں لاکھوں روپے اور بغیر لائسنس کے ہتھیار برآمد ہوئے ہیں۔ آدیش گپتا نے کہا کہ بی جے پی شروع سے ہی کہہ رہی ہے کہ عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال صرف چوروں اور غنڈوں کو تحفظ فراہم کر رہے ہیں۔ آدیش گپتا نے مزید کہا کہ 'دہلی میں اقتدار سنبھالنے کے بعداروند کیجریوال نے دہلی کو 'فساد کی راجدھانی' بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے۔

انہوں نے امانت اللہ خان کو پارٹی سے برطرف کرنے کا مطالبہ کیا کیونکہ ان پر وقف بورڈ کی جائیدادوں میں بدعنوانی، گاڑیوں کی خریداری، جائیدادوں میں کرایہ داری، غیر قانونی تقرریوں سمیت بدعنوانی کے کئی الزام ہیں۔

واضح رہے کہ عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی امانت اللہ خان کو جمعہ کی دیر شام اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی) نے دہلی وقف بورڈ میں مبینہ بدعنوانی کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ ان کی گرفتاری سے قبل اے سی بی نے امانت اللہ خان کے مختلف مقامات پر چھاپے مارے تھے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس چھاپہ ماری میں نقدی اور ہتھیار برآمد ہوئے ہیں۔ AAP MLA Amanatullah Khan Arrested

ایم ایل اے کے گھر سمیت دہلی کے جامعہ، اوکھلا، غفور نگر میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ اس دوران جامعہ میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ دہلی پولیس کے جوانوں کے ساتھ نیم فوجی دستوں کے جوانوں کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ چھاپے میں غیر ملکی پستول بریٹا اور 24 لاکھ روپے برآمد ہوئے ہیں۔ پستول لائسنس یافتہ نہیں ہے۔ بتایا گیا کہ پستول اور روپئےامانت اللہ کے بزنس پارٹنر حامد علی اور لڈن کے گھر سے برآمد ہوا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ عام آدمی پارٹی کے وارڈ پریسیڈنٹ اور امانت اللہ کے قریبی کوثر امام صدیقی کے یہاں سے بھی ایک پسٹل اور کارتوس برآمد ہوا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.