دارالحکومت دہلی میں واقع شاہین باغ میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف خواتین کے ذریعے مہینے بھر سے احتجاجی مظاہرہ جاری ہے، جس میں خاص کر خواتین مورچے کو سنبھالی ہوئی ہیں۔
شاہین باغ کی بین الاقوامی شہرت یافتہ دادیوں نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اپنے بچوں اور بچیوں کے لئے سڑک پر آنا پڑا ہے، جب تک سی اے اے ، این آر سی اور این پی آر واپس نہیں لیا جاتا تب تک ہم اپنا مظاہرہ ختم نہیں کریں گے۔
مزید پڑھیں: دہلی: شرجیل امام کی حمایت میں مارچ
جب ہم نے دادی سے پوچھا کہ اتنی طاقت و حوصلہ کیسے آئی، تو انہوں نے جواب میں کہا اتنی طاقت و حوصلہ اللہ دیتا ہے۔