قومی دارالحکومت دہلی میں یہ میٹنگ صبح گیارہ بجے بلائی گئی ہے، اس میٹنگ میں عام آدمی پارٹی، کانگریس، بھارتیہ جنتا پارٹی اور بہوجن سماج پارٹی کے رہنما شامل ہوں گے۔
میٹنگ کے تعلق سے دہلی کانگریس کے صدر چودھری انل کمار نے کہا کہ کل گیارہ بجے میٹنگ میں شامل ہونے کے بلایا گیا ہے۔
چودھری انل نے کہا کہ دہلی کے حالات خراب ہیں، حکومت تقریباً تین مہینے کے بعد جاگی، خیر درآئے درست آئے، تاہم انہوں نے میٹنگ میں جانے کی بات کہی ہے۔
دوسری طرف مسٹر شاہ نے اتوار کو دہلی میں کورونا کے حالات پر دو میٹنگز کیں، پہلی صبح دہلی حکومت کے ساتھ اور شام کو دوسری تینوں میونسپل کارپوریشوں کے میئروں کے ساتھ۔
میئروں کے ساتھ میٹنگ میں مسٹر شاہ کے علاوہ مرکزی وزیر صحت ہرش وردھن، لیفٹننٹ گورنر انل بیجل، وزیراعلیٰ اروند کیجریوال، شمالی کارپوریشن کے میئر اوتار سنگھ، جنوبی کارپوریشن کی سنیتا کانگڑا اور مشرقی کارپوریشن کی انج کملکانت موجود تھیں۔
شمالی کارپوریشن کے میئر نے میٹنگ کے بعد میڈیا سے کہا کہ اس وقت ہماری توجہ صرف دہلی سے کووڈ۔19کا خاتمہ کرنے پر ہے، ہمارے ہسپتال بیڈس، وینٹی لیٹر اور دیگر طبی سہولیات کورونا کا سامنا کرنے کے لئے پوری طرح تیار ہیں۔
خیال رہے کہ دہلی کورونا کے معاملہ میں ملک میں تیسرے نمبر پر ہے، جبکہ دارالحکومت میں انفیکشن کے 38958 معاملے اور 1271 اموات ہوچکی ہیں۔