ETV Bharat / state

All Party Meeting جی20 کی تیاریوں کے سلسلے میں کُل جماعتی میٹنگ - انڈیا جی20 سربراہی اجلاس کی تیاریاں

جی20 کی تیاریوں کے سلسلے میں پیر کو وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں ایک آل پارٹی میٹنگ ہوئی۔ یہ میٹنگ راشٹرپتی بھون میں ہوئی۔ اس میٹنگ میں تقریباً 40 پارٹیوں کے صدر اور لیڈروں نے شرکت کی۔ All Party meet on G20 Summit

جی20 کی تیاریوں کے سلسلے میں کُل جماعتی میٹنگ

author img

By

Published : Dec 6, 2022, 8:23 AM IST

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے اقتصادی لحاظ سے دنیا کے 20 مضبوط ممالک کے گروپ جی-20 کی صدارت سنبھالنے کے بعد اس سے متعلق پروگراموں پر اتفاق رائے قائم کرنے کے مقصد سے کل جماعتی میٹنگ طلب کی۔ راشٹرپتی بھون میں منعقدہ اس میٹنگ میں تقریباً 40 پارٹیوں کے صدر اور لیڈروں نے شرکت کی۔ میٹنگ میں وزیر داخلہ امت شاہ، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، وزیر خارجہ ایس جے شنکر، وزیر پارلیمانی امور پرہلاد جوشی، وزیر خزانہ نرملا سیتارامن، وزیر تجارت وصنعت پیوش گوئل بھی موجود تھے۔ All party meeting regarding G20 preparation

آل پارٹی میٹنگ میں بی جے پی کے صدر جگت پرکاش نڈا، کانگریس صدر ملک ارجن کھڑگے، ترنمول کانگریس کی صدر اور مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی، دراوڈا منیترا کزاگم (ڈی ایم کے) کے صدر اور تمل ناڈو کے وزیر اعلی ایم کے اسٹالن، تیلگو دیشم پارٹی کے صدر چندرابابو نائیڈو نے شرکت کی۔ بیجو جنتا دل کے صدر اور اڈیشہ کے وزیر اعلی نوین پٹنائک، شیو سینا کے لیڈر اور مہاراشٹر کے وزیر اعلی ایکناتھ شندے، عام آدمی پارٹی کے سربراہ اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال اور شمال مشرقی ریاستوں کی سیاسی پارٹیوں کے رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: G20 Presidency بھارت کی حمایت کرنے پر مودی نے عالمی رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا

یہ میٹنگ مرکزی حکومت کی طرف سے ہندوستان کی میزبانی میں ہونے والے جی-20 سربراہی اجلاس اور ملک بھر میں منعقد ہونے والی 100 سے زیادہ تقریبات کے لیے تجاویز حاصل کرنے، تبادلہ خیال اور حکمت عملی کو حتمی شکل دینے کے لیے بلائی گئی تھی۔ بھارت نے یکم دسمبر کو باضابطہ طور پر جی-20 کی صدارت سنبھال لی ہے۔ اس سال دسمبر سے ملک کے مختلف مقامات پر 100 سے زیادہ جی-20 ممالک کے مختلف اجلاس منعقد کیے جانے ہیں۔ جی-20 کے لیڈروں کی سربراہی کانفرنس آئندہ سال 09 اور 10 ستمبر کو نئی دہلی میں ہونے والی ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.