ETV Bharat / state

یونانی طبی کانگریس نے وزیراعظم مودی کو خط لکھا

آل انڈیا یونانی طبی کانگریس نے وزیراعظم نریندر مودی کو ایک خط لکھ کر مرکزی حکومت کے اس فیصلے کی جانب توجہ مبذول کروائی جس کے تحت آیورویدک کے پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹرز کو سرجری کی اجازت دی گئی ہے۔

All India Unani Tibbi Congress writes letter to PM Modi
یونانی طبی کانگریس نے وزیراعظم مودی کو خط لکھا
author img

By

Published : Jan 5, 2021, 6:58 PM IST

وزیراعظم نریندر مودی کو آل انڈیا یونانی طبی کانگریس کی جانب سے لکھے گئے خط میں آیورویدک پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹرز کو سرجری کی اجازت دینے کے فیصلے کی تائید کرتے ہوئے اس سے غریب اور کمزور طبقات کے لوگوں کو فائدہ ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

یونانی طبی کانگریس نے وزیراعظم مودی کو خط لکھا

تنظیم نے حکومت کے اقدام کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ اس سے صحت کے میدان میں نئی تبدیلی آئے گی لیکن یونانی ڈاکٹرز کو فیصلہ میں شامل نہ کرنے پر بھی افسوس کا اظہار کیا۔

All India Unani Tibbi Congress writes letter to PM Modi
یونانی طبی کانگریس نے وزیراعظم مودی کو خط لکھا

یونانی طبی کانگریس نے وزیراعظم کو لکھے ایک خط میں وزارت آیوش کے ذریعے آیورویدک طریقہ علاج کے مقابلے یونانی طریقہ علاج کو اہمیت دیے جانے کے معاملہ کو اٹھایا۔ تنظیم کے سکریٹری جنرل نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ خط میں نریندر مودی سے آیوروید کے ساتھ ساتھ یونانی طریقہ علاج کو بھی سرجری کی اجازت دینے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت آیوش کے ذریعے یونانی طریقہ علاج کے ساتھ متعصبانہ رویہ اپنایا جا رہا ہے وہ افسوسناک ہے۔

آل انڈیا یونانی طبی کانگریس نے آیوروید کی طرح یونانی ڈاکٹرز کو بھی سرجری کی اجازت دینے اور یونانی طریقہ علاج کا آزادانہ بورڈ بنانے کا مطالبہ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.